ڈمہ ڈولہ کی آسیہ: ’میری آنکھ میں چھرے لگے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں اس سال جنوری میں امریکی بمباری سے تیرہ افراد کی ہلاکت کا واقعہ دنیا شاید وقت گزرنے کے ساتھ بھول جائے لیکن تیرہ سالہ آسیہ اسے تمام عمر نہیں بھلا پائے گی۔ افغانستان کی سرحد سے ملحق اس پہاڑی گاؤں ڈمہ ڈولہ کے تین مکانات میں اس سال تیرہ جنوری کی رات امریکی بمباری کے وقت تیرہ سالہ آسیہ بھی موجود تھی۔ وہ ان تیرہ میں تو نہیں تھی جو ہلاک ہوئے تاہم ان تین میں ضرور تھی جو زخمی ہوئے۔ اُس واقعے کے پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ لڑکی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اُس کے اب تک ہڈیوں اور آنکھوں کے نو آپریشن ہوچکے ہیں اور شاید مزید کی بھی ضرورت پڑے۔ وہ ایک آنکھ کھو چکی ہے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دوسری سے بھی شاید وہ واضح طور پر نہ دیکھ سکے۔ اس کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس کے علاج کے لیئے صرف پانچ ہزار روپے دیے اور بس۔ البتہ اب پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں آسیہ کے علاج کا خرچہ عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس برداشت کر رہی ہے۔ ’میری آنکھ میں چھرے لگے۔ اب پانچ ماہ سے ہسپتال میں ہوں۔ میں چاہتی ہوں جلد گھر چلی جاؤں اور میری آنکھیں ٹھیک ہوجائیں۔ یہ میرا ارمان ہے۔ بس گھر یاد آتا ہے۔‘ آسیہ کی آنکھوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مصطفی اقبال سے ان کی حالت دریافت کی تو انہوں نے بتایا کہ آسیہ کی ایک آنکھ نکال دی گئی ہے اور اس کی جگہ اب صرف پلاسٹک کی نقلی آنکھ ہی لگ سکتی ہے تاہم وہ اس سے دیکھ نہیں پائے گی۔ دوسری آنکھ میں لوہے کی چھوٹی سی پتری لگی تھی جسے نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ اس کا نیا لینس لگایا جائے گا۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے اس سے وہ دیکھ پائے گی۔ آنکھوں کے علاوہ آسیہ کا ماتھا، سینہ اور ٹانگیں بھی بمباری سے متاثر ہوئی تھیں۔
اخونزادہ نے مزید بتایا کہ پشاور میں امریکی پرنسپل افسر مائیکل سپرنگلر نے بھی ان سے لڑکی کو علاج کے لیئے بیرون ملک لے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے امریکہ سے اس واقعہ پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔ ’بمباری سے پہلے انہیں سوچنا چاہیے تھا کہ اس گھر میں بچے بھی ہونگے اور عورتیں بھی، وہ تو بےگناہ ہیں۔‘ باجوڑ میں عموما پانچ چھ سال کی عمر میں لڑکی کی شادی کر دی جاتی ہے۔ ناخواندہ آسیہ کی بھی ہوچکی ہے۔ تاہم اس کے رشتہ داروں کو خدشہ ہے کہ ایسی لڑکی کے ساتھ شاید اب کوئی رشتہ برقرار نہ رکھنا چاہے۔ ڈمہ ڈولا پر بمباری سے امریکہ کو کچھ حاصل ہوا کہ نہیں یہ آج تک واضح نہیں ہوسکا تاہم اس واقعے نے اپنے پیچھے کئی داستانیں چھوڑی ہیں جن میں سے ایک آسیہ کی بھی ہے۔ |
اسی بارے میں باجوڑ میں دھماکہ، تین افراد زخمی18 May, 2006 | پاکستان ’امریکی حملے، کابل میں بات‘13 February, 2006 | پاکستان ڈمہ ڈولا میں امریکہ مخالف مظاہرہ22 January, 2006 | پاکستان حملے کا سبب کھانے کی دعوت16 January, 2006 | پاکستان حملے سے امریکہ مخالف جذبات بھڑکے15 January, 2006 | پاکستان باجوڑ بمباری پر شدید احتجاج14 January, 2006 | پاکستان باجوڑ حملے کا نشانہ ایمن الظواہری؟ 14 January, 2006 | پاکستان باجوڑ ایجنسی میں اٹھارہ ہلاک13 January, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||