برف وبارش: امدادی کارروائیاں معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں سال نو کے آغاز پر شروع ہونے والی بارش اور برف باری سے امدادی کارروائیاں رک گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے سربراہ قمر الزمان نے بتایا کہ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ اگلےدو دوز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو بارش نے ان علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تقریبا تیس سینٹی میٹر تک برف باری ہوئی۔ خبررساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی بدولت متاثرہ علاقوں میں قائم عارضی شیلٹرز تک ہیلی کاپٹروں کی مدد سے امدادی سامان پہنچانے کا کام بند ہو گیا ہے۔ امدادی کام کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم سے لوگوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے جہاں پہلے ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے۔ ہیلی کاپٹروں، سڑکوں اور خچروں کے ذریعے اقوام متحدہ، پاکستانی فوج اور دوسری امدادی ایجنسیاں متاثرہ علاقوں میں خیمے، گرم کپڑے، کھانا اور ضروریات زندگی کا دوسرا سامان پہنچانے کا کام سرانجام دے دہی ہیں۔ چکلالہ ائیر بیس پر موجود ائیر فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ اتوار کو موسم صاف نہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقو میں نہیں جاسکے۔ یہ ائیر بیس اس وقت امدادی اشیا کی تقیسم کا ایک اہم مرکز ہے۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ پیر تک ہی موسم ہیلی کاپٹروں کی پرواز کے دوبارہ آغاز کے لیے بہتر ہو سکے گا۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دو اعشاریہ پانچ ملین افراد اس وقت خیموں میں رہ رہے ہیں۔ ادارے نے خدشہ ظاہر کیا کہ بارش اور برف باری سے امدادی سامان کے ٹرکوں اور ہیلی کاپٹروں کی ان علاقوں تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کے انجینئرز خراب موسم میں ہیلی کاپٹرو ں کی پروازوں کے بند ہوجانے کے بعد سٹرکوں کو کھلا رکھیں گے۔ |
اسی بارے میں زلزلہ: دو ماہ بعد بھی وہی حال08 December, 2005 | پاکستان کراچی میں زلزلہ زدگان کے لیے مظاہرہ08 December, 2005 | پاکستان زلزلہ کی بے بس، خاموش متاثرین10 December, 2005 | پاکستان زلزلہ: انتخابی شیڈول کا اعلان21 December, 2005 | پاکستان زلزلہ: ورلڈ بینک سے قرض کا معاہدہ22 December, 2005 | پاکستان زلزلہ: 9000 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں23 December, 2005 | پاکستان سینکڑوں زلزلہ زدہ بچے بیمار 24 December, 2005 | پاکستان زلزلہ کے بعد تعمیر نو کی صورتحال31 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||