فارورڈ گروپ کودھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے ایسے اراکین کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے جو ان کے بقول پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے بعض اراکین اسمبلی پارٹی ڈسپلن سے انحراف کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے نظم و ضبط کو ہر سطح پر اہمیت دی جائےگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کل مسلم لیگ کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے اتوار کوخطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹ، صوبائی قائدین اور ضلعی ناظمین نے بھی شرکت کی۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے فارورڈ بلاک کے اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جائے تاکہ ان کے بقول انہیں نااہل قرار دیکر اسمبلی کی رکنیت سے برطرف کرایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایسے اراکین کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نشستیں چھوڑ کر دوبارہ عوام سے رجوع کرنا چاہیے۔ حکمران مسلم لیگ پنجاب کی مجلس عاملہ نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے والوں کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا مطالبہ کیاہے۔ حکمران مسلم لیگ کے چند اراکین اسمبلی کچھ عرصے سے پارٹی کے صدر چودھری شجاعت حسین اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ حکمران مسلم لیگ کے ناراض گروپ کے ترجمان فاروق امجد میر کا کہنا ہے کہ ان کے گروپ کا مطالبہ ہے کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کو ان کے پارٹی عہدوں سے ہٹا کر پارٹی انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ مبصرین کا کہنا ہے ناراض اراکین اسمبلی نے اپنی جماعت نہیں چھوڑی بلکہ اس کے اندر رہتے ہوئے پارٹی قیادت سے اختلاف کیا ہے اس لیے اگر ریفرنس دائر کرنے کی بات محض زبانی دھمکی نہیں ہے تو پھر مسلم لیگ کو ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اس قانونی پوزیشن سمجھنا ہوگی اور یہ دیکھنا ہوگا ناراض گروپ کے اراکین کےخلاف پارٹی تبدیل کرنے کی آئینی شق کے تحت کارروائی ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ۔ |
اسی بارے میں چھوٹے کاروبار پر سیلز ٹیکس ختم09 June, 2005 | پاکستان پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ 20 June, 2005 | پاکستان جنوبی پنجاب، حکومتی اکثریت؟19 August, 2005 | پاکستان پنجاب میں شہری دیہی تقسیم برقرار26 August, 2005 | پاکستان پنجاب میں بھی انتخابات مسترد 27 August, 2005 | پاکستان پنجاب: اقلیتی اراکان کا احتجاج19 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||