BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 May, 2005, 09:58 GMT 14:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میراتھن کی حامی اور پلس مقابلہ
News image


گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں انسانی حقوق کی کچھ تنظیموں نے ایک علامتی میراتھن کا اہتمام کیا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم شباب ملی نے کہہ رکھا تھا کہ وہ میراتھن نہیں ہونے دیں گے۔

دوڑ تو نہ ہو سکی، تاہم اس موقع پر پولیس، میراتھن کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان دھینگا مشتی ضرور ہوئی۔ یہ تصویر اسی موقع پر لی گئی۔



اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو کیا عنوان سوجھتا ہے، ہمیں لکھ بھیجیے۔
آپ کے عنوانات

شاہد گلزار، ڈنمارک:
پولیس میراتھن

سید لطیف حیدر، مردان:
آخر یہ خاتون کرنا کیا چاہتی ہیں؟

محمد رضوان، ایبٹ آباد:
آدھا تیتر آدھا بٹیر

فاروق بھٹی، راولپنڈی:
کّواچلا ہنس کی چال ۔۔

محمد عمران،لندن:
میں نہ مانوں ہار

ثناءخان، کراچی:
بہت اچھل رہی تھی دوڑنے کے لیے، اب تو تیرے کاندھے نکال کے ہی چھوڑیں گی ہم۔

حسین شامیر،ایران:
بی بی کہاں سے آئی ہو، جانا کہاں ہے، اور تمہیں کون بھگا رہا ہے۔

سلطانی، برطانیہ:
آج نہیں چھوڑوں گی۔

ہارون مروت، ٹانک:
قسم سے میں خود نہیں آئی، مجھے تو روشن خیال خواتین بھگا کے لے آئیں۔

قمر زمان خان، صادق آباد، پاکستان:
بیگم صاحب نے مجھے اس کام کے پیسے نہیں دیے تھے۔

قیصر زبیر، راولپنڈی:
کیا یہ پاکستان ہے؟

عمران سامی، ابوظبی:
آج نہ دوڑی تو مر جاؤں گی۔

آغا قزلباش، فرانس:
ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار

افسر زیب خان، افغانستان:
چھوڑ دو آنچل، زمانہ کیا کہےگا

بے روزگار بابا، پاکستان:
جانے دو جانے دو مجھے جانا ہے۔۔

ہارون مروت، ٹانک:
جب تک مشرف صاحب میرے ساتھ نہیں دوڑیں گے میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

آصف خان، مردان:
مجھے چھوڑو ریس ختم ہو جائےگی۔

مصباح ملک، سعودی عرب:
دم ہے تم دونوں میں توگِرا کے دکھاؤ مجھے

محمد علی پہنوار، خیرپور:
یوں ہی کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول۔۔

ظفر خان، چارسدہ:
چھوڑو بش صاحب میرا انتظار کر رہے ہیں

ڈاکٹر نعیم میمن، امریکہ:
میری پاری نندو، مجھے ساس کے پاس نہیں جانا

محمد عبید اللہ، فیصل آباد:
روشن خیالی کی برکات

عبدا لحنان چودھری،فیصل آباد، پاکستان:
ابےمیرا چہرہ دوسری طرف کرو، دیکھتے نہیں کیمرہ تواُدھر ہے

عثمان خامد، لاہور:
کشتی اور میراتھن، جنم جنم کا ساتھ

اظہر عرفان، برطانیہ:
مشرف صاحب کا ٹوپی ڈرامہ، کبھی ریس کرانی ہے کبھی روکنی ہے۔

بلال احمد، گجرات:
کیمرہ مین صاحب کو اپنی فلم کی شوٹنگ کی پڑی ہوئی ہے۔

سلمان منشی، مونٹریال:
ہائے رام، باجی میں تو بڑا دم ہے۔

حسن بلوچ، ٹورانٹو:
اوئے میری چپل۔

شاہ رخ خان، اوسلو، ناروے:
مجھے وقت کے ساتھ چلنا ہے، مجھے جانے دو۔

شاہ فیصل، صوابی:
ایک منٹ پکڑے رکھنا، میڈم کی تصویر بنانی ہے۔

شریف، فرینکفرٹ، جرمنی:
مجھے چھوڑ دوں مجھے جانا ہے اپنے دوستوں کے پاس۔

رضوان صدیقی، آکلینڈ، نیوزی لینڈ:
اللہ کا واسطہ مجھے چھوڑ دو، میرے پاس دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

ساجد احسن، العین،ابوظہبی:
میں بھی فوٹو بنواؤں گی۔

علیم اختر،گجرات:
گُھما کے رکھ دوں گی دونوں کو۔

بشارت احمد، لاہور:
پشتو فلم کا سین لگتا ہے۔

بابا پاکستانی، کراچی:
بھاگ چھنو بھاگ۔

انوار ہاشمی، لاہور:
جب تک تصویر نہیں ہو جاتی میں پولیس وین میں نہیں بیٹھوں گی۔

امجد اقبال، لاہور:
میراتھن کی خاطر کشتی بھی کرنا پڑتی ہے۔

صالح محمد، راولپنڈی:
چاہوں تو دونوں کو پٹخ دوں لیکن ملک میں خاکی جہوریت ہے۔

اطہر احمد، سرگودھا:
جوگِرگیاوہ ہار گیا۔

عدنان مغل، ایبٹ آباد:
ہم ساہوتوسامنے آئے۔

جمیل:
چھوڑ دو مجھے، بھاگوں گی نہیں۔

کامران منور، لاہور:
ککلی ککلی، پگ میرے وِیردی۔

جبران حسنین، کراچی:
پلیز مجھے دوڑنے دو ناں۔۔ لڑکوں کے ساتھ۔

شفیق نواز، کینیڈا:
چھوڑو مجھے بھاگنے دو۔

رشید سلطان، کینیڈا:
چھوڑو مجھے، میرے پاس کشتی کے لیے کوئی وقت نہیں ہے۔

عبدا لسلام، تیمارگرہ:
روشن خیال پاکستان۔

شاہد علی، ٹورانٹو:
رضیہ بیچاری، چڑھ گئی پولیس کے ہتھے۔

رضا ہزارہ، کوئٹہ:
سال کی بہترین تصویر!

امجد، دوھا:
پورے پاکستان کی پولیس آجائے، میں ضرور دوڑوں گی۔

صغیر راجہ، سعودی عرب:
حوا کی بیٹی مال روڈ پر۔

شوکت بلوچ، سؤٹزر لینڈ:
ایک پر عزم خاتون۔

فرمان اللہ، مردان:
مجھے جانا ہے ۔۔پلیز

فرحان احمد، حیدر آباد، انڈیا:
وہ ’نظر‘ کی مِیرا، میں میراتھن کی مِیرا۔

شاہدہ اکرم، عرب امارات:
رسہ کشی۔خواتین پولیس بمقابلہ عوامی لیڈی

شیرین گل، پیرس، فرانس:
میں بھی سمارٹ ہونا چاہتی، مجھے میراتھن دوڑنے دو۔

محمدجاوید، برطانیہ:
تہمیں کس نے کہا جمہوریت آ گئی ہے؟

لبنٰی حفیظ، راولپنڈی، پاکستان:
اسے میں لے کر جاؤں گی
نہیں میری باری ہے۔

خالد محمود، کینیڈا:
پولیس میں آجاؤ، ہر روز میراتھن ہو گی۔

خالدہ حئی، لاہور:
چھوڑنا نہیں، تصویر بن رہی ہے۔

66عنوان تجویز کریں
اونٹوں کی ریس: عنوان تجویز کیجیے
66عنوان سوچیں
اس تصویر کے لیے عنوان سوچ کر بھیجیں
66رمضان اور کرینہ کپور
اس پوسٹر کے لیے عنوان تجویز کریں
66عنوان تجویز کریں
پاکستان کی پہلی ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ
66عنوان لکھ بھیجیے
موناکو کے عالمی سرکس فیسٹول سے تصویر
اسی بارے میں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد