سمورائی کی فتح، عنوان بھیجیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان میں سومو پہلوانوں کی کشتیوں کی روایت بہت قدیم بھی ہے اور مقبول بھی۔ اس میں عورتوں کے حصہ لینے پر پابندی ہے۔ کیوں کہ عورتوں کو اس قدیم کھیل کے لئے پاک صاف تصور نہیں کیا جاتا۔ اس کے کھلاڑی جاپان میں بے حد مقبول ہیں اور پچھلے کچھ برسوں میں نہ صرف ٹیلی ویژن شوز میں میزبان کے طور پر آتے رہے ہیں بلکہ اوپیرا میں اداکاری بھی کرتے رہے ہیں۔ جاپان میں اس بات کو بابرکت خیال کیا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کہ سومو پہلوانوں کے حوالے کیا جائے جب وہ انہیں سر سے اوپر بلند کرتے ہوئےاتنے زور سے ہلاتے ہیں کہ بچے رونا شروع کر دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جو بچہ جتنا زیادہ اور بلند آواز میں روئے وہ بڑا ہو کر اتنا ہی مضبوط شخصیت کا مالک ہوگا۔ یہ تصویر جاپان کے سومو چیمپیئن اساشوریو کے اس سال کے مقابلے کی جیت کے بعد شائقین کے ساتھ لی گئی۔ وہ پچھلے پندرہ برس سے چیمپیئن ہیں۔ اس تصویر کےلئےعنوان تجویز کریں۔ براہِ مہربانی اپنے عنوان کے لئے کم سے کم الفاظ کا انتخاب کیجئے۔
اپنے عنوانات آپ اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔ خانم سومرو، کراچی مار ڈالا، مار ڈالا، پہلوان جی محمد عظیم گجر، پاکستان یقین کریں میں اندھا نہیں ہوں محمد عامر خان، کراچی ابا جی! میرا کیا قصور ہے؟ محمد بلال، ہنگو دی لاسٹ سمورائی نسیم، جھنگ بچے کا مستقبل، میڈ اِن چیمپیئن عقیل احمد، لاہور میں تو پہلوان نہیں ہوں، مجھے چھوڑ دو امجد عبداللہ، پنجاب یونیورسٹی جس کی لاٹھی اس کی بھینس قیصر مصطفی، جرمنی ایک عمر چاہئے آہ کو اثر ہونے تک رزاق چیما، جاپان اوئے، میں پھر جیت گیا آصف نظیر، کراچی امی، مجھے بچاؤ محمد عظیم، لاہور، پاکستان نہ ہس، بچہ رو رہا ہے اعجاز احمد، صادق آباد، پاکستان بچے کی جان لے گا کیا امجد عبداللہ، لاہور، پاکستان بچہ بغل میں، ڈھنڈھورا شہر میں عقیل احمد، لاہور، پاکستان ’مجھے تو چھوڑ دو میں پہلوان تھوڑی ہوں‘ آصف نذیر، کراچی، پاکستان امی مجھے بچاؤ افضل طاہر، لاہور، پاکستان رشدی نوں ماریں تاں پدما تیری راؤ وسیم، پاک پتن، پاکستان ٹرافی دو، بچہ لو رابعہ ارشد، ناروے ہنسی کا گول گپا یاسر نذیر، فیصل آباد، پاکستان یار بچہ ہے ، معاف کردے جاوید، کراچی، پاکستان یہ معصوم بچہ ہے، ٹرافی نہیں شاہد یوسف، سیالکوٹ گول گپا پہلوان مسعود خالد وچلی گل نہ کوئی دسے، اک رووے اک ہسے سعید احمد، ہانگ کانگ آنکھیں تو کھول دے یار محمد، امریکہ عقل بڑی کہ بھینس
|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||