| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بے نظیر دورہ: عنوان تجویز کریں
دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بینظیر بھٹو ایک نجی دورے پر ہندوستان پہنچیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم واجپئی اور نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہندوستان جانے کا فیصلہ سیاسی وجوہات کے باعث مشکل تھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لئے اگر میں کچھ کر سکوں تو سودا بُرا نہیں ہوگا۔‘ ان کی یہ تصویر بھارتی نائب وزیراعظم کے گھر پر ان کی نجی ملاقات کے دوران لی گئی۔ اس کےلئے کم سے کم الفاظ میں عنوان تجویز کیجئے۔
اپنے عنوانات آپ اردو، انگریزی یا رومن اردو میں بھیج سکتے ہیں۔ عمران محمود، نیوزی لینڈ پرائی بارات میں جمعہ ناچے محمود انور، بارسلونا، سپین ایسی بھی کیا جلدی ہے پیارے امجد عبداللہ، لاہور، پاکستان کدی تے ہس بول وے
حیدر رند، ٹھٹھہ، پاکستان میں ہوں ناں محمد یمن، میرپورخاص، پاکستان آؤ کریئے پیار دیاں گلاں ضرغام الدین سید، دوبئی دشمن کا دشمن دوست ہوتا ہے آصف نذیر، کراچی، پاکستان ہمسائے کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں اظہر اقبال بٹ، شارجہ اڈوانی ہو یا بش، مشرف نہ ہوگا خوش نعیم الرحمان، دوبئی نہ ہس نی، بزتی والی گل اے امبرین بنگش، ٹورنٹو، کینیڈا آہ کو چاہئے اک عمر اثر ہونے تک ڈاکٹر افضال ملک، راولپنڈی، پاکستان سیاست اور ضمیر مرحوم الیاس بنگش، ٹورنٹو، کینیڈا ڈوبتے کو تنکے کا سہارا
عاصم محمود مرزا، گجرات، پاکستان چاچاجی ہن تسی وی ساڈے گھر آؤ اختر نواز، لاہور، پاکستان ہم ہوئے کافر تو وہ کافر مسلماں ہو گیا اسامہ حسن، لندن، کینیڈا نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی فیصل تقی، کراچی، پاکستان دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے نعمان خان، پاکستان پسِ پردہ خرم حمید، سیرا لیون ایک پنتھ دو کاج احمد عباس، امریکہ ہمارا ایک اور رشتہ بھی ہے، کمزوری نظر کا
میاں عمر مختار، لاہور، پاکستان ہائے او تیریاں پُھرتیاں حسن زیدی، امریکہ نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں سے ملیں محمد خان سواتی، کراچی، پاکستان سندھ لے کے دو ناں خدیجہ عباس، امریکہ ذرا ان کی شوخی تو دیکھئے سعید احمد چشتی، پاک پتن، پاکستان زرداری جی کے لئے بھی کچھ کریں اڈوانی جی فاطمہ شاہ، گوام، امریکہ کون جیتا ہے تیری ’زلف‘ کے سر ہونے تک
|
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||