’پاکستان کے عوام سےشکایت نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کو طے کرنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہندوستان کے ساتھ کس طرح کے تعلقات چاہتا ہے۔ ممبئی حملے پر پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ایک بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ پرنب مکھر جی نے کہا کہ تعلقات بہترہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ پاکستان ممبئی حملے کی تقتیش کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اب تک کی تفتیش اور اقدامات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ حکومت پاکستان کو مزید تفصیلات فراہم کرے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے ممبئی حملے کی مزمت کی تھی اور تفتیش میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا تھا: ’ ہم ان کی نیت اور سنجیدگی میں شک نہیں کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے ممبئی حملے کے بارے میں جس طرح کا رد عمل سامنے آیا تھا وہ قطعی مناسب نہیں تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد اس بات پر قائم ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین کو ہندوستان کے خلاف کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ’یہ پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان دہشت گرد تنطیموں کے خلاف مؤثر اور سنجیدہ کاروائی کرے جو اس کی سرحد میں پوری آزادی کے ساتھ سرگرم ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ بہتر تعلقات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ پاکستان ممبئی حملے کی سازش کی مکمل تفتیش کرے اور اور اس میں شامل افراد کی نشاندہی کرے۔ بقول ان کے یہ ذمہ داری پاکستان پر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے عوام سے کوئی شکایت نہیں ہے اور انہیں اس صورتحال کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔’اسی لیے ہم نے دانستہ طور پرعوامی سطح پر رابطے میں کوئی کمی نہیں کی ہے اور تجارت اور روڈ لنک برقرار ہے ۔‘ پرنب مکھرجی نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود دہشگرد ہندوستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ بنے ہو ئے ہیں۔ یہ پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ڈھانچے کو پوری طرح تباہ کر دے۔ |
اسی بارے میں پاک رپورٹ، مثبت اقدامات : انڈيا12 February, 2009 | انڈیا ’پاکستانی ریاستی عناصر ملوث ہیں‘11 February, 2009 | انڈیا بھارتی شواہد ناکافی ہیں: پاکستان09 February, 2009 | پاکستان پاکستان معاملے کو نہ الجھائے:انڈیا10 February, 2009 | انڈیا ’بس اب بہت ہو گیا‘24 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’ممبئی لہولہان، ہندوستان کا11/9 ‘28 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||