پاک رپورٹ، مثبت اقدامات : انڈيا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملے کے سلسلے میں کی گئی تحقیقات کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے پاکستان کی تحقیقات کی رپورٹ بدھ کو با ضابطہ طور پر دی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملے میں پاکستان کے عناصر ملوث تھے۔’ وہ اب بھی اس حملے کی تفتیش کر رہے ہیں اور بعض گرفتاریاں اور ایف آئی آر درج کرنے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تحقیقات سے متعلق بعض معلومات اور دیگر تفصیلات مانگی ہیں۔ حکومت ہند پاکستان کی طرف اٹھائے گئے سوالات کا جائزہ لے گی۔’جائزے کے بعد حکومت وہ تمام معلومات پاکستان کو فراہم کرے گی جو وہ کر سکتی ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو یہ توقع ہے کہ پاکستان اپنی سر زمین پر دہشتگردی کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کے عملی اقدامات کرے گا۔ ادھر وزير داخلہ پی چدم برم نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں وزير خارجہ پرنب مکھرجی جمعہ کو پارلیمنٹ میں بیان دیں گے۔ ہندوستان میں گزشتہ ہفتے سے ہی پاکستانی تفتیش کے ممکنہ نتائج کے بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور ذرائع ابلاغ میں عموماً اس بات پر اتفاق تھا پاکستان کی تفتیش سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ لیکن پاکستان کے مشیر داخلہ رحمٰن ملک کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات پر ہندوستان میں یقینی طور پر حیرت ہوئی خواہ اس کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بھارتی شواہد ناکافی ہیں: پاکستان09 February, 2009 | پاکستان پاکستان معاملے کو نہ الجھائے:انڈیا10 February, 2009 | انڈیا ’بس اب بہت ہو گیا‘24 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’ممبئی لہولہان، ہندوستان کا11/9 ‘28 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||