پاکستان معاملے کو نہ الجھائے:انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی جانب سے ممبئی حملے میں ملوث افراد کے بارے میں ناکافی شواہد فراہم کرنے پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلے کو الجھانے کی بجائے ان افراد کے خلاف کارروائی کرے جو ممبئی حملوں میں ملوث تھے۔ بھارت کے نائب وزیر خارجہ آنند شرما نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور پاکستان معاملات کو الجھانے کی بجائے ذمہ دراوں کے خلاف کارروائی کرے۔ بھارتی نائب وزیر خارجہ نے عالمی دنیا سے کہا کہ وہ پتہ چلائے کہ پاکستان اپنی سر زمین سے دہشتگردی کےمراکز کو ختم کرنےاور ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ بھی ہے یا نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان معاملے کو تعطل میں ڈالنے یا الجھانے کی بجائے بھارت کی جانب سے مہیا کیے جانے والے مواد کی بنیاد پر ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پانچ جنوری کو ملنے والے ڈوسیر کے معائنے کے بعد کہا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق تاحال بھارت سے ملنے والے ثبوت تحقیقات کو آگے بڑھانے، مقدمہ چلانے اور ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ بھارت کا موقف ہے کہ پاکستان کو مہیا کیے جانے والے ڈوسیر میں وہ تمام تفصیلات موجود ہیں جن کے ذریعے ممبئی حملوں کے ذمہ داروں تک پہنچا جا سکتا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ ممبئی پرحملہ کرنے والے دس افراد کراچی سے ممبئی آئے تھے اور وہ حملے کے دوران اپنے ہینڈلرز کےساتھ ٹیلیفون کے ذریعے رابطے میں تھے۔ بھارت نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملوں کے منصوبہ کاروں کی شناخت پاکستان اور بھارت سمیت ساری دنیا کو معلوم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے پچھے تنظیم کے بارے میں اقوام متحدہ کو مکمل آگاہی حاصل ہے۔ | اسی بارے میں بھارتی شواہد ناکافی ہیں: پاکستان09 February, 2009 | پاکستان ’ڈوسئیر، پاکستان نےسوالات کیےہیں‘01 February, 2009 | انڈیا ’ڈوسیئر ثبوتوں کا دعوی ہے ثبوت نہیں‘12 January, 2009 | انڈیا ممبئی میں انٹرپول کی تفتیش22 December, 2008 | انڈیا ’بس اب بہت ہو گیا‘24 December, 2008 | انڈیا ’پاکستان کوسبق ضروری مگر جنگ نہیں‘26 December, 2008 | انڈیا ممبئی کے ثبوت: پاکستان کو کیا دیاگیا؟ 07 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||