’پاکستانی ریاستی عناصر ملوث ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیرِ داخلہ پی چِدم برم نے کہا ہے کہ پاکستان اُن افراد کو پکڑنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہا ہے جنہوں نے ممبئی میں حملے کیے تھے۔ بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں مسٹر چِدم برم نے کہا کہ انہوں نے اب تک پاکستانی حکام کی جانب سے جو کچھ سنا ہے اُس پر انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے۔ پی چِدم برم نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان کو جو شواہد فراہم کیے تھے اس کا پاکستان کی جانب سے سرکاری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہندوستان نے پاکستان کو شواہد کا ایک ڈوسئیر دیا ہے۔ ہندوستانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس ڈوسئیر میں دیےگئے شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی اور حملہ آور پاکستانی شہری تھے۔ مسٹر چِدم برم نے کہا کہ اب تک انہوں نے اِس بارے میں صرف ذرائع ابلاغ میں سنا ہے لیکن اگر یہ درست ہے کہ پاکستان نے مزید ثبوت مانگے ہیں تو یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس بات پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ پاکستانی حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے۔ ’اگر حکومتِ پاکستان سنجیدہ ہے تو اسے ان خطوط پر تحقیقات کا آغاز کر دینا چاہیے تھا جن کی ڈوسیئر میں نشاندہی کی گئی ہے۔اور حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر لینا چاہیے تھا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے امید کا اظہار کیا کہ جب پاکستان کی طرف سے سرکاری سطح پر جواب آئے گا تو وہ آنکھ میں دھول جھوکنے کے مترادف نہیں ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے حال میں آنے والے اُن بیانات پر بھی شکوک کا اظہار کیا جن میں کہا گیا ہے کہ ممیئی حملوں میں ریاستی عناصر ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو نہ صرف شک ہے بلکہ وہ یہ بات ٹھوس بنیادوں پر کہہ رہی ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کے کچھ عناصر ممبئی حملوں میں ملوث ہیں۔ | اسی بارے میں بھارتی شواہد ناکافی ہیں: پاکستان09 February, 2009 | پاکستان پاکستان معاملے کو نہ الجھائے:انڈیا10 February, 2009 | انڈیا ’بس اب بہت ہو گیا‘24 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’ممبئی لہولہان، ہندوستان کا11/9 ‘28 November, 2008 | انڈیا ’حملوں پر پاکستان سے بات کریں‘28 November, 2008 | انڈیا اوبیرائے ہوٹل پر فوج کا قبضہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14328 November, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||