BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2008, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حملہ آوروں کے ٹھکانے بیرون ملک‘

منموہن سنگھ نےکہا کہ ہمسایہ ملکوں کو عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ممبئی کے حملوں کی سازش کرنے والوں کے ٹھکانے ملک سے باہر ہیں۔

قوم سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے ہندوستان مخالف عسکریت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں دینے والے ’ہمسایہ‘ ممالک کو بھی متنتبہ کیا اور ملک کے عوام سے ’ امن اور ہم آہنگی‘ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

 یہ حملے منصوبہ بند اور مربوط طریقہ سے کیے گئے اور غالباً ان کی کڑیاں بیرون ملک تک جاتی ہیں، اور ان کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا کیونکہ انہوں نے اہم مقامات کو نشانہ بنایا اور غیر ملکیوں کو بلاامتیاز قتل کیا
منموہن سنگھ

’یہ حملے منصوبہ بند اور مربوط طریقہ سے کیے گئے اور غالباً ان کی کڑیاں بیرون ملک تک جاتی ہیں، اور ان کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا کیونکہ انہوں نے اہم مقامات کو نشانہ بنایا اور غیر ملکیوں کو بلاامتیاز قتل کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ یہ بات ظاہر ہے کہ جس گروپ نے یہ حملے کیے، اور جس کے ٹھکانے ملک سے باہر ہیں، اس کا واحد مقصد ملک کے تجارتی مرکز میں افرا تفری پھیلانا تھا۔‘

’ہم اپنے ہم سایوں پر یہ واضح کریں گے کہ اگر ان کی سرزمین ہمارے خلاف حملوں کے لیے استعمال کی جائے گی تو یہ بات ہم برداشت نہیں کریں گے اور اگر انہوں نےخاطر خواہ اقدامات نہ کیے تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔‘

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن ماضی میں اکثر بڑے حملوں کے لیے براہ راست نہیں تو باالوسطہ طور پر پاکستانن کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ متعلقہ حکام مکمل چوکسی برت رہے ہیں اور امن و عامہ میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ممبئی حملے
ممبئی میں فائرنگ : تصاویر
دنیابھر سے مذمت
ممبئی حملوں کی کئی ممالک نے مذمت کی
پیچھے کون، مقصد کیا
حملوں کیوں کیئے گئے ابھی واضح نہیں ہے
بنگلور کی ریاستی اسمبلیبنگلور میں خوف
دھمکی کے بعد تلاشی کا کام شروع
پھانسی کا پھندہپارلیمان پرحملہ
5 سال مکمل، افضل کی پھانسی کا مطالبہ
بال ٹھاکرے’خود کش تیار کریں‘
ٹھاکرے ہندو خود کش دستے بنانے کے حامی
اسی بارے میں
شیلا ڈکشت کی ہیٹ ٹرک؟
25 November, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد