BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 August, 2008, 07:59 GMT 12:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: 13مظاہرین ہلاک، کرفیو جاری

احتجاجی
دو دن میں ہلاک شدگان کی تعداد سولہ تک پہنچ گئی ہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں منگل کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان تازہ تصادم میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہيں۔

وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور مظاہرے جاری ہیں۔ادھر جموں میں بھی ہندو مسلم جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے حریت رہنما عبدالعزیز کی تدفین کے موقع پر بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا لیکن مظاہرین ان کی میت مزارِ شہدا لے گئے جہاں ان کی تدفین ہوئی۔

واضح رہے کہ پیر کو کنٹرول لائن عبور کرنے کی غرض سے شروع کیے جانے والے ’مظفرآباد مارچ‘ کے دوران فوج کی فائرنگ سےعلیٰحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس کے رہنما شیخ عبدالعزیز سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


پیر سے ہی پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے۔ تاہم بعض شہروں سے کرفیو کی خلاف وزریوں کے ساتھ ساتھ زبردست احتجاج کی خبریں آ رہی ہیں۔

شمالی ضلع بانڈی پورہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فوج نے گولی چلائی جس میں چار افراد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے سرینگر کے نواحی علاقے رینواری اور لاسجن میں بھی مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بارہ مولہ میں ایک اور لنگیٹ میں دو افراد پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں اور سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی ہلاکت کے بعد پوری وادی میں مظاہروں میں شدت آئی ہے۔

پیر کو شیخ عبدالعزیز سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئےتھے۔

اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں افراد سرینگر کی جامع مسجد کے احاطے میں شیخ عبدالعزیز کی جنازے کی تیاریاں کی گئیں اور انہیں ميں مصروف ہیں۔شیخ عزیز پینتیس سال قبل قائم شدہ علیٰحدگی پسند گروپ پیپلز لیگ کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور اُنیس سو نوے میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی لیگ کے عسکری بازو الجہاد کے ’چیف کمانڈر‘ بن گئے۔ ان کا تعلق ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ سے تھا۔

اس دوران اڑی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد کنٹرول لائن کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ پورے خطے میں فوج بڑی تعداد میں موجود ہے۔

مقامی باشندے خواجہ ریاض احمد نے بتایا کہ مظاہرین کنٹرول لائن سے محض تین کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مظاہرین نے فوج کے محاصرے کو توڑ کر جنگل پاور سٹیشن پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

پچھلے کئی ہفتوں سے جموں سے اشیائے ضرورت کی درآمد اور سرینگر۔جموں شاہراہ پر میوہ ٹرکوں کی نقل وحمل معطل ہونے کے خلاف وادی کے میوہ تاجروں نےعلیٰحدگی پسند گروپوں کی حمایت سے مظفرآباد مارچ کا اہتمام کیا تھا۔

ادھر جموں سے بی بی سی کی نامہ نگار بینو جوشی کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جموں خطے میں بھی شری امرناتھ شرائن بورڈ سے واپس لی گئی اراضی کے خلاف مظاہرے جاری ہيں اور اس دوران ایک فرد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرفیو کے باوجود جموں سے دو سو کلومیٹر دور واقع کشتواڑ میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ دونوں فریقین ایک دوسرے کے املاک پر حملے کر رہے ہيں اور گھروں کو آگ بھی لگا ر ہے ہيں جس سے کئی مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے ان جھڑپوں میں ایک مسلمان ہلاک ہوگیا ہے اور بعد ازاں بھیڑ کو منتشر کرنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔ لیفٹینٹ کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا کہ فوج کو مقامی حکام کے کہنے کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے کشتواڑ بھیج دیا گيا ہے۔

شیخ عبدالعزیزشیخ عبدالعزیز
’تحریک آزادیِ کشمیر کا نیا شہید‘
خاک اور خون
کشمیر: مظاہرے اور ہلاکتیں، تصاویر میں
کشمیر: احتجاج آٹھویں روز بھی جاریاحتجاج جاری
کشمیر: زمین کی منتقلی، آٹھویں روز بھی مظاہرے
فائل فوٹوکشمیر احتجاج
شرائن بورڈ زمین کی منتقلی پر ہنگامہ کیوں؟
فائل فوٹویاترا پر پھر تنازعہ
سالانہ امرناتھ یاترا تنازعہ کا شکار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد