بایاں بازو حکومت سے الگ ہوگیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں بائیں بازو کی جماعتوں نےمنموہن سنگھ حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیمونسٹ رہنماء بدھ کو صدر سے ملاقات کر کے حمایت واپس لینے کی باضابطہ تحریری اطلاع دیں گے۔ بائیں بازو کا موقف ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو متاثر کر سکتا ہے۔ بائيں بازو کے فیصلے پر وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ بائیں بازو کے فیصلے سے حکومت کے استحکام پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوہری معاہدے سےمتعلق حکومت بہت جلد بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے سے رابطہ کرے گی۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ اس وقت جی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان میں ہیں۔ ادھر دلی میں وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت دورہ جاری رکھیں گے اور وہ جمعرات کو ملک واپس آئیں گے۔ لوک سبھا میں کمیونسٹ جماعتوں کے کل 60 ارکان ہیں اور ان کے حمایت واپس لینے سے حکومت اقلیت میں آگئی ہے لیکن حکومت کو سماج وادی پارٹی اور بعض دیگر جماعتوں کی حمایت مل سکتی ہے۔
منگل کو بائیں بازو کی جماعتوں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں حمایت کی واپسی کا اعلان کیا کیا گيا۔ پرکاش کرات نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ بدھ کو صدر سے ملاقات کریں گے اور باضابطہ طور پر حمایت واپسی کا اعلان کریں گے۔ بائیں بازو کا یہ فیصلہ وزیر اعظم کے اس تازہ بیان کے بعد آیا جس انہوں نے ہند امریکہ جوہری معاہدے پر اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کے سلسلے میں وہ بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے آی اے ای اے میں بہت جلد جائیں گے۔ جاپان جانے سے پہلے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا تھا کہ اگر بائیں بازو امریکہ سے جوہری معاہدے پر اپنی حمایت واپس لیتا ہے تو حکومت کے پاس ضروری ارکان پارلیمان کی حمایت ہے۔ واضح رہے کہ بائیں بازو نے جوہری معاہدے پر حکومت کو اپنا موقف ظاہر کرنے کے لیے سات جولائی تک کا وقت دیا تھا حالانکہ حکومت کی جانب سے اس پر کو ئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے، تاہم وزیر خارجہ پر نب مکھرجی نے خط لکھ کر دس جولائی کو مذاکرات کرنے کی پیش کش کی ہے۔ |
اسی بارے میں ڈیل یا نو ڈ یل: دلی میں اہم میٹنگ25 June, 2008 | انڈیا جوہری معاہدہ : حکومت پردباؤ24 June, 2008 | انڈیا ہند۔امریکہ جوہری معاہدہ، تعطل برقرار07 May, 2008 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ، دلی میں اہم اجلاس22 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پرمشکلات: منموہن16 October, 2007 | انڈیا جوہری معاہدے پر مذاکرات بےنتیجہ 09 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||