جوہری معاہدہ آخری مرحلے میں: منموہن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ ہند امریکی جوہری تعاون کے بارے میں مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب ہندوستان اور امریکہ کے اعلی اہلکار جوہری تعاون کےمعاہدے پر اختلافات کوختم کرنے کے لیے واشنگٹن میں بات چیت کر رہے ہيں۔ بدھ کو دلی میں ایک کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر جب نامہ نگاروں نے ان سے پوچھا کہ ہند-امریکہ جوہری معاہدہ کب حتمی شکل اختیار کرے گا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا‘۔ لیکن انہوں نے مزيد کہا کہ جوہری معاہدہ پر مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ ایک اعلی سطح کا وفد قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن کی سربراہی میں گزشتہ منگل سے ہند- امریکہ جوہری تعاون کےمعاہدہ پر بات چیت کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور امریکہ کے اہلکار بدھ کو مذاکرات کے دوران کوشش کریں گے کہ جوہری معاہدے کے بارے میں ظاہر کی جانے والی تشویش اور اختلافات کو ختم کیا جا سکے۔ اس معاہدے پر مفاہمت 2005 میں ہوئی تھی لیکن تفصیلات طے نہیں پا سکی تھیں۔ اختلافات دوبارہ جوہری تجربے کرنے کے لیے ہندوستان کے حق اور اس کے علاوہ بعض ری ایکٹروں کو بین لاقوامی نگرانی کے دائرے سے باہر رکھنے کے سوال پر بھی ہیں۔
دوسری جانب ملک میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے معاہدے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ موجودہ معاہدے میں بعض ایسی شقیں ہیں جن کی وجہ سے امریکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کئی بار اس بات کی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ ہند امریکہ جوہری معاہدہ ہندوستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیاجائے گا۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدہ: ہند امریکہ مذاکرات28 May, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ پینل سے منظور28 June, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ جوہری معاہدے پر غور27 June, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے میں پیچیدگی18 April, 2006 | انڈیا ہند،روس بڑھتا ہواجوہری اشتراک 17 March, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے کا خیر مقدم03 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا ہندوستان کی جوہری تنہائی کاخاتمہ02 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||