جوہری معاہدہ: ہند امریکہ مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر بات چیت کا ایک اور دور دلی میں جمعرات کو متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے انڈر سیکریٹری آف سٹیٹ نکوملس برنز جمعرات کو دو دن کے دورے پر دلی پہنچ ہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تاریخی جوہری معاہدے پر اختلافات ختم کیے جا سکیں۔سویلن مقاصد کے ایک جوہری معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کی ضرورت پر مفاہمت 2005 میں ہوئی تھی لیکن تفصیلات طے نہیں پا سکی تھیں۔مقامی خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق نکولس برنز ہندوستانی خارجہ سیکریٹری شیوشنکر مینن سے اختلافات کے خاتمہ پر بات کریں گے۔ خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بات چيت پہلے بھی ہوئی تھی لیکن معاہدے میں بعض نکات پر اتفاق نہ ہونے کے سبب اسے ملتوی کر دیاگیا تھا۔
جوہری معاہدے میں بعض رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہندوستان اور امریکہ کے اعلی اہلکاروں کے درمیان گزشتہ اکیس و بائیس مئی کو لندن میں بات چيت ہوئی تھی۔ جوہری معاہدے میں بعض نکات پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات ہیں۔ کچھ دن قبل نکولس برنز نے کہا تھا کہ ہندوستان سے جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے نوے فیصد کام پورا ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ سے جوہری معاہدے طے پانے کے بعد ہندوستان کی حزب اختلاف پارٹیوں نے یہ تنقید کی تھی کہ موجودہ معاہدے میں بعض ایسی شقیں ہیں جس کی وجہ سے امریکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں دخل اندازی کر سکتا ہے۔ حالانکہ ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ بار بار اس بات کی یقین دہانی کراتے رہے ہیں کہ ہند امریکہ جوہری معاہدہ ہندوستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ آئندہ ماہ جرمنی میں دنیا کے امیر ترین یعنی جی ایٹ ممالک کا ایک اجلاس ہونے والا ہے اس اجلاس میں وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدر بش کی ملاقات متوقع ہے اور امید کی جارہی ہے ان دونوں رہنماؤں کے درمیان جوہری معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدہ پینل سے منظور28 June, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ جوہری معاہدے پر غور27 June, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے میں پیچیدگی18 April, 2006 | انڈیا ہند،روس بڑھتا ہواجوہری اشتراک 17 March, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے کا خیر مقدم03 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا ہندوستان کی جوہری تنہائی کاخاتمہ02 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||