BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 December, 2005, 16:53 GMT 21:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جوہری معاہدہ برابری کی بنیاد پر‘
منموہن سنگھ
’بھارت پر اس سلسلے میں دباؤ ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘
بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کا معاہدہ صرف باہمی تعاون کی بنیاد پر ہی جاری ہے۔

بھارتی راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے بھارت پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ’ اگر امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے پابند نہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’ مخصوص جوہری تنصیبات اور ری ایکٹروں کو بین الاقوامی نگرانی میں دینے کا فیصلہ مکمل طور پر بھارتی تھا اور کسی ملک کی جانب سے بھارت پر اس سلسلے میں دباؤ ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔

یاد رہے کہ بھارت اور امریکہ کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت بھارت پر لازم تھا کہ وہ بین الاقوامی جوہری ادارے کو اپنی پرامن جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ بھارت کے ساتھ پر امن جوہری مقاصد کے لیے مکمل تعاون شروع کر دے گا۔

بھارتی وزیرِاعظم نے یہ بات اس امریکی بیان کے بعد کہی ہے جس میں امریکہ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں مکمل طور پر تعاون کے لیے امریکی قوانین میں تبدیلی کی خاطر کانگرس کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

امریکہ کے بھارت کے ساتھ مکمل جوہری تعاون کے لیے ضروری ہے کہ امریکی قوانین میں تبدیلی کی جائے کیونکہ بھارت نے اب تک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

امریکہ نے سنہ 1974 میں پوکھران میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے پہلے ایٹمی دھماکے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے بعد بھارت سے مکمل تعاون ختم کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد