BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 September, 2005, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی اداروں پر پابندیاں ختم
News image
تازہ فیصلے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ تکنیک کی تجارت کو فروغ ملےگا: امریکی سفیر
امریکہ نے ہندوستان کے بعض خلائی اور جوہری اداروں پرعائد جوہری پابندیاں واپس لے لی ہیں۔

اب ان اداروں کو امریکہ سے بغیر خصوصی لائسینس کے حساّس ٹیکنالوجی خریدنے کی اجازت ہوگی۔ امریکہ نے مئی انیس اٹھانوۓ میں بھارت پر اس وقت پابندی عائد کی تھی جب اس نے جوہری بم کا تجربہ کیا تھا۔

حال ہی میں وزیراعظم منموہن سنگھ امریکہ کے دورے پر گیے تھے۔ تبھی دونوں ملکوں نے جوہری توانائی کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ نئی دلی میں امریکی سفیر ڈیویڈ ملفرڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ تازہ فیصلے سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ تکنیک کی تجارت کو فروغ ملےگا۔

انکا کہنا تھا ’یہ قطعی طور پر صدر بش کے اس وعدے کا نتیجہ ہے کہ وہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔‘

امریکہ نے اس طرح کی بھی تکنیک پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے متعلق یہ اندیشہ ہے کہ انکا استعمال جوہری ہتھیاروں کے لیے بھی ہوسکتا ہے لیکن انکا شمار جوہری عدم پھیلاؤ کی فہرست میں نہیں ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ہندوستان نے ابھی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

اس فیصلے سے مہاراشٹر، راجستھان اور تمل ناڈو میں واقع جوہری توانائی کے اداروں کو فائدہ ہوگا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ یہ ادارے انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجینسی یعنی آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کر سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ خلائی سائنس سے متعلق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اور اس سے متعلقہ دیگر اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

ہندوستان اور امریکہ سرد جنگ کے دوران ایک دوسرے کے حریف تھے لیکن حالیہ برسوں میں دونوں کےتعلقات بہتر ہوۓ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد