بھارت اور امریکہ میں دفاعی معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور امریکہ نے ایک دس سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اس معاہدہے پر دستخط بھارتی وزیر دفاع پرناب مکھرجی کے دوراۂ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں ہوئے۔ معاہدے پر دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت اور امریکہ ہتھیار بنانے کے مشترکہ منصوبوں کے علاوہ میزائل ڈیفنس اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کریں گے۔ معاہدے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ اور بھارت ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اور اپنے رشتے کو ایسے تبدیل کریں گے کہ اس سے دونوں ممالک کے مشترکہ اصولوں اور قومی مفاد کی عکاسی ہو۔‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں تعاون بڑھ کر ایسی سطح پر پہنچ گیا ہے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ اس دفاعی معاہدے پر دستخط بھارتی وزیر اعظم کے امریکہ کے دورے کے کچھ ہی دن پہلے ہوئے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ جولائی میں امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||