| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ، بھارت تعلقات: پاکستان کی تشویش
پاکستان نے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جوہری اور خلائی پروگرام اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھائے جانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے ایک بیان میں کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ امریکہ اس طرح کے معاملات میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک توازن برقرار رکھنے کے وعدے کا پاس رکھے گا۔ دریں اثناء ہندوستان کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی نے امریکہ کے ساتھ جوہری، خلائی اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تجارت کے اضافے کے منصوبے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک ’سنگِ میل‘ قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم واجپئی نے کہا کہ ان شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک میں اقتصادی اور دوستانہ تعلقات بڑھیں گے اور ’ایشیا اور اس سے پرے استحکام قائم ہو گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||