BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 October, 2007, 08:53 GMT 13:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوکلیئر معاہدہ، دلی میں اہم اجلاس
بائیں بازو کی جماعتیں
بائیں بازو کی جماعتیں امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کے خلاف ہیں
ہند امریکہ جوہری معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکمراں اتحاد اور بائیں بازو کے محاذ کے رہنماؤں کے درمیان ایک اہم اجلاس پیر کو دلی میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ پرنب مکھرجی کریں گے۔

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے گزشتہ پیر کو امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان جوہری معاہدے کے نفاذ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ جوہری معاہدہ ابھی ناکام نہیں ہوا ہے اور اس مسئلے پر وہ اپنی اتحادی جماعتو ں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہند امریکہ جوہری معاہدے کے مسئلے پر حکمراں قومی ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) میں شدید اختلافات ہیں۔ یو پی اے میں شامل بائیں بازو کے محاذ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر عملدرآمد ہوا تو وہ حکومت سے علحیدگی اختیار کر لے گا۔

مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے پولٹ بیورو کے رکن سیتارام یچوری کا کہنا ہے کہ وہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں جوہری معاہدے سے متعلق حتمی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈيا کے رہنما اے وی وردھن کا کہنا ہے ’میں واضح طور پر نہیں جانتا کہ پیر کے اجلاس میں حکمراں اتحاد ہمیں معاہدے کے متعلق کیا بتانے والا ہے، لیکن میرے خیال میں معاہدے کے متعلق تنازعہ اس وقت ختم ہوگا جب یہ واضح کر دیا جائے کہ حکومت اس معاہدے کومعطل کر رہی یا سرِ دست سرد خانے میں رکھ رہی ہے۔‘

بائیں بازو کے محاذ کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں جوہری معاہدے کی منظوری سے ہندوستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے دباؤ میں آجائے گی۔ اس لیے ان کا مطالبہ ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں پیش قدمی فوراً روک دی جائے۔

محاذ سے اختلاف دور کرنے کے لیے گزشتہ مہینے وزیرخارجہ پرنب مکھرجی کی زير قیادت پندرہ رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کمیٹی کا یہ آخری اجلا س ہوگا۔ اس سے قبل کمیٹی کے کئی اجلاس ہو چکے ہیں جو نتیجہ خیز نہیں رہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد میں تعطل آنے سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو دھچکا لگے گا۔

خیال رہے کہ اگر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جوہری شعبے میں یہ تاریخی معاہدہ پائے تکمیل تک پہنچتا ہے تو اس نتیجہ میں ہندوستان کو امریکہ کی جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

منموہن سنگھ اور جارج بُشانڈیا: سیاسی بحران
ہندامریکہ معاہدہ سے حکومت مشکلات میں
وزیراعظم منموہن سنگھہند امریکہ معاہدہ
جوہری معاہدہ آخری مرحلے میں: منموہن
دلی ڈائری
ایک لاکھ کی کتاب، گاندھی سمادھی پر کتے
نیوکلیئر پروگرامایٹمی تنہائی کاخاتمہ
امریکہ نےانڈیا کوجوہری طاقت مان لیا
بھارت کا جوہری پروگرام بھارتی ایٹمی پروگرام
فوجی مقاصد کیلیے دو ری ایکٹر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد