پیچھے نہیں رہے سکتے: منموہن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر جوہری توانائی میں ہونے والی ترقی میں پیچھے نہیں رہ سکتا۔ وزیر اعظم نے یہ بات جمعہ کو ریاست مہاراشٹر میں تارا پور نیوکلیئر سینٹر میں دو ری ایکٹرز کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جیسے ایک ارب کی آبادی والے ملک کی توانائی کو ضرورتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس کے لیے جوہری توانائی کی طرف رخ کرنا لازمی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے سے منظوری ملنے کے بعد بھارت، امریکہ ، روس ، جاپان اور فرانس جیسے ممالک سمیت این ایس جی گروپ کے تمام 45 ممبر کی حمایت حاصل کر سکے گا۔ مسٹر سنگھ کا یہ بیان اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ ملک میں ہند امریکہ جوہری معاہدے سے متعلق حکومت اور اس کی اتحادی بائيں بازو کی جماعتوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ جمعرات کو اس تنازعہ کے حل کے لیے حکومت نے بائيں بازو کی جماعتوں کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اس معاہدے کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ ہند، امرکہ جوہری معاہدے کے تحت بھارت کو جوہری ایندھن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نیوکلیئر ری ایکٹرز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ لیکن بائيں بازو کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے سبب ملک کی خارجہ پالسی کی خودمختاری خطرے میں پڑ جائے گي۔ | اسی بارے میں انڈیا امریکہ جوہری اشتراک کی تفصیل03 August, 2007 | انڈیا ’امریکہ سے جوہری معاہدہ مسترد‘07 August, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ اور سیاسی کشمکش 11 August, 2007 | انڈیا کمیونسٹ رہنما سے ملاقات14 August, 2007 | انڈیا آسٹریلیا کا پابندی اٹھانےکا فیصلہ15 August, 2007 | انڈیا امریکی بیان پر پارلیمان میں ہنگامہ16 August, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ، بائیں محاذ کا اجلاس 17 August, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ پر اختلاف گہرے18 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||