جوہری معاہدہ اور سیاسی کشمکش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حکمران اتحاد میں کی حمایت کرنے والی بائیں بازو کی جماعتوں نے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے اس بیان میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ان جماعتوں سے کہا تھا کہ اگر وہ حکومت کی حمایت سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں ہو جائیں گے۔ وزير اعظم نے اخبار ٹیلی گراف کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کو مسترد نہیں کر سکتی اور اگر بائیں بازوں کی جماعتیں حمایت واپس لینا چاہتی ہیں تو لے لیں۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے حکومت اور بائيں بازو کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ تنازعہ کو ایک ڈھونگ قرار دیا ہے۔ حکومت کو ہند-امریکہ جوہری معاہدے پر حزب اختلاف کی جماعتوں سے پہلے ہی مخالفت کا سامنا تھا۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے اسے معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور اب اس کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم کا یہ رخ سامنے آنے کے بعد بائيں بازو کی جماعتوں کا رویہ نرم پڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ماضی میں بائيں بازو کی جماعتوں اور حکومت کے درمیان کئی مرتبہ اختلافات ہو چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نے کبھی بھی حمایت واپس لینے کی بات نہیں کی ہے۔ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ انہیں معاہدے ہر اعتراض ہے حکومت پر نہیں۔ دوسری جانب حزب اختلاف نےبائیں بازو اور حکومت کے درمیان جاری تنازعہ کوایک ڈھونگ قرار دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان روی شنکر پرساد نے کہا کہ ’سلامتی کے تعلق سے بائیں بازو کی جماعتوں پر اعتبار نہيں کیا جاسکتا ہے اور اس طرح کا ڈھونگ ان کی عادت ہے اور وہ حکومت سے اپنی حمایت واپس نہيں لیں گے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’معاہدے کے متعلق وزیر اعظم کے تازہ بیان سے انہيں مایوسی ہوئی ہے کیوں کہ اس معاہدے سے ہندوستان کی خارجہ پالسی متاثر ہوگی اور اس کے باوجود وزیر اعظم اس طرح کی بات کہہ رہے ہیں۔‘ مبصرین کا کہنا ہے کہ بائيں بازو کی جماعتوں کے نرم رویہ کا یہی مطلب نکالا جا سکتا ہے کہ وہ ملک میں ابھی عام انتخابات کے لیے تیار نہیں ہیں اور انہیں یہ امید بھی نہیں تھی کہ ان کی مخالفت پر وزیر اعظم کی جانب سے اس قسم کا رد عمل سامنے آئے گا۔ تاہم سیاسی جماعتوں کی بیان بازي اور دھمکیوں سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ مرکزی حکومت کے استحکام کو اس وقت کوئی خطرہ نہيں ہے۔ | اسی بارے میں انڈیا: ایران کو برآمدات پر پابندی22 February, 2007 | انڈیا برہموس میزائل کا ایک اور تجربہ22 April, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ آخری مرحلے میں: منموہن18 July, 2007 | انڈیا بھارت اور امریکہ کا جوہری معاہدہ27 July, 2007 | انڈیا ’اپنے مفادات کا خیال رکھیں گے‘17 November, 2006 | انڈیا ’خارجہ پالیسی کسی دباؤ میں نہیں‘12 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||