برہموس میزائل کا ایک اور تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل برہموس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس سُپرسانک کروز میزائل کو روس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ریاست اڑیسہ کے علاقے چاندی پور میں واقع میزائل لانچ سنٹر آئی ٹی آر یعنی انٹیگریٹڈ ٹسٹ رینج سے اتوار کو اس میزائل کو موبائل راکٹ لانچر کے ذریعے ہوا میں چھوڑا گیا۔ آئی ٹی آر کے سائنس دانوں نے اس تجربے کو ’نہایت کامیاب‘ قرار دیا ہے۔ یہ میزائل آٹھ میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن تین ٹن ہے اور یہ تقریباً دو سو نوے کلومیٹر تک کے فاصلے تک وار کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل پرواز کے دوران دو سو سے تین سو کلوگرام تک روایتی جنگی ہتھیار یا ’وار ہیڈ‘ لے جا سکتا ہے۔ برہموس میزائل زمین اور آبدوز دونوں سے چھوڑا جا سکتا ہے اور اس دو درجوں والے (ٹُو سٹیج) میزائل میں ٹھوس اور مائع دونوں قسم کے ایندھن استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ برہموس میزائل کا یہ چودہواں تجربہ ہے۔ اس کا پہلا تجربہ جون 2001 میں کیا گیا تھا اور اسے انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ یعنی ’ڈی آر ڈی او‘ نے روس کے این پی او ایم کی مدد سے تیار کیا ہے۔ اس میزائل کا نام ہندوستان کے دریا برہما پتر اور روس کے دریا موسکوا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ | اسی بارے میں انڈیا: اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ12 April, 2007 | انڈیا میزائل ’استر‘ کا کامیاب تجربہ25 March, 2007 | انڈیا برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ04 February, 2007 | انڈیا بھارت: نیا میزائل شکن نظام جلد 04 December, 2006 | انڈیا میزائلوں کے ٹکراؤ کا کامیاب تجربہ27 November, 2006 | انڈیا ’ترشول‘ میزائل کا تجربہ19 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||