BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 November, 2006, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ترشول‘ میزائل کا تجربہ

’اگنی تھری‘ کا تجربہ کامیاب نہ ہوسکا تھا
ہندوستان نے تھوڑے فاصلے پر زمین سے فضا میں وار کرنے والے ’ترشول‘ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ریاست اڑيسہ ميں اتوار کے روز ہندوستانی وقت کے مطابق 11 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا۔

ترشول میزائل نو کلومیٹر کے فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ پندرہ کلوگرام گولہ بارود حدف تک پہنچا سکتا ہے۔ تین میٹر لمبے اور تقریبا دو میٹر چوڑے اس میزائل کو موبائل لانچر کی مدد سے چاندی پور کے عارضي ٹیسٹ رینج سے چھوڑا گیاہے۔

ماہرین اسے ایک کامیاب تجربہ قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چوں کہ یہ میزائل ایک موبائل لانچر کی مدد سے چھوڑا جاتا ہے اس لیے بھارتی فوج کے ساتھ ساتھ بحریہ اور فضائیہ میں بھی یہ ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

تجزیہ کار راہل بیدی کا کہنا ہے کہ تین برس قبل پوری طرح سے کامیابی حاصل نہ ہونے کے سبب اس میزائل کو ترک کردیا گیا تھا لیکن پھر دوبارہ اس کے تجربات شرو کیے گئے۔

مسٹر بیدی کے مطابق اسے بھارتی فوج میں شامل ہونے سے قبل دیگر تجربات سے گزرنا پڑے گا اور بھارتی فوج کا حصہ بننے میں اسے کم از کم تین سے چار برس لگ سکتے ہیں۔

مسٹر بیدی نے بتایا کہ یہ میزائل وزارت دفاع کے 1983- 84 کے دوران میزائل بنانے کے ایک خصوصی پروگرام کے تحت تیار کیاگیا اور اب بھی اس کے تجربات سے پوری طرح کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

حال ہی میں ہندوستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے سب سے زیادہ طاقتور میزائلوں میں سے ایک ’اگنی تھری‘ کا تجربہ کیا تھا لیکن پوری طرح سے کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد