بھارت میں میزائل کا ایک اور تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا نےجوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربہ بھارت کے مشرقی ساحل سے کیا گیا اور یہ میزائل کم فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ انڈیا میں دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ 250 کلو میٹر تک مار کرنے والے اس میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں ایک بحری جہاز سے کیا گیا۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ دونوں ممالک گاہے بگاہے ایسے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان نے اس سال جون میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل غوری کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔ یہ میزائل پندرہ سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||