ترشول میزائیل کا ایک اور تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے تھوڑے فاصلے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ترشول میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق زمین سے فضا تک مار کرنے میزائیل کا تجربہ بھارت کے وقت 12:53 پر چندی گڑھ کے قریب کیا گیا۔ ترشول پختہ فیول سے چلنے والا میزائیل ہے جو پندرہ کلو گرام کے وار ہیڈ کے ساتھ نو کلو میٹر ( پانچ میل) تک مار کر سکتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بھارتی وزیر دفاع کے سائنسی مشیر نے کہا تھا کہ ملک نے تھوڑے فاصلے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے ترشول میزائل بنانے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے اور وہ اسی طرح کے میزائل اسرائیل سے خریدے گا۔ ہندوستان اس وقت میزائل بنانے کے چار منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی میزائیل کا منصوبہ بھی شامل ہے جو جوہری ہتھیار بھی حدف تک لے جا سکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||