بھارت: سُپر سانک میزائل کا تجربہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے کہا ہے کہ اس نے روس کے اشتراک سے تیار ہونے والے سپر سانک میزائل کا زمین پر پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ براہموس نامی اس میزائل کا تجربہ ملک کے شمال مغرب میں صحرائی علاقے میں کیا گیا ہے۔ میزائل تین سو کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور تین سو کلوگرام وزن کے روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت اس میزائل کی سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر وار کرنے والی قسموں کے تجربے پہلے ہی کر چکا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے اسلحہ کے میدان میں خود کفیل ہونے اور اسلحہ کی عالمی منڈی میں اہم مقام حاصل کرنے کے لیےمختلف طرح کے میزائل تیار کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||