معاہدے کا دن، میزائیل کی آزمائش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے زمین سے فضا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے تین میزائلوں کی آزمائش کی ہے۔ میزائیلوں کی یہ آزمائش بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں چاندی پور میں واقع آزمائش گاہ میں کی گئی ہے۔ جن میزائلوں کی آزمائش کی گئی ہے ان میں شامل آکاش نامی میزائیل کی پہنچ پچیس کلو میٹر تک ہے اور اسے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ کئی حملے آور طیاروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائلوں کی یہ آزمائش ٹھیک اسی دن کی گئی جس روز پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کو میزائیلوں کی آزمائش کے بارے میں پیشگی اطلاع دینے کے معاہدے پر رسمی دستخط کیے ہیں۔ گزشتہ تین سال کے دوران آکاش کی اس سے پہلے بھی کئی بار آزمائش کی گئی ہے اور بھارت کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اس آزمائش کا مقصد پرواز کی ہمواری کا اندازہ لگانا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||