BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 February, 2005, 01:21 GMT 06:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیٹریاٹ میزائیل بھارت کو ملیں گے
پیٹریاٹ میزائیل سسٹم
امریکہ بھارت کو پیٹریاٹ میزائیل سسٹم بیجے گا
امریکہ نے ہندوستان کو میزائیل شکن سسٹم، پیٹریاٹ فروخت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو امریکی محکمہ دفاع کی ایک ٹیم اس سلسلے میں مذاکرات کیلئے دہلی پہنچ رہی ہے۔

پیٹریاٹ سسٹم امریکہ کے علاوہ اب تک صرف اسرائیل جرمنی، جاپان اور سعودی عرب کے پاس ہے۔

بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ نگار راہول بیدی کے مطابق ہندوستان کو پٹریاٹ نظام کی پیشکش کئی مہینے پہلے کی گئی تھی۔ امریکی حکومت نے اس آفر کو کلیئر کر دیا ہے۔

امریکہ نے بھارت کو پیٹریاٹ کے علاوہ اور جدید اسلحہ بیچنے کی آفر کی ہے جس میں میری ٹائم پیٹرول سسٹم ٰ130 Hercules جہاز شامل ہیں۔

پیٹریاٹ میزائیل کو نجی شعبے میں بنایا جاتا ہے لیکن بھارت کو یہ نظام حکومت کی سطح پر بیچا جا رہا ہے۔

راہول بیدی کے مطابق بھارت کو پیٹریاٹ فارن ملٹری سلیز کے تحت دیا جا رہا ہے۔ اس طرح یہ نظام کچھ سستا بھی ملتا ہے اور دونوں حکومتوں کے دو طرفہ فوجی تعلقات بھی بڑھتے ہیں۔

پیٹریاٹ اینٹی بلاسٹک میزائیل سسٹم ہے اور یہ کسی بھی آنے والے میزائیل کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ا اس کی رینج بیس سے چالیس کلومیٹر ہوتی ہے۔

راہول بیدی کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ امریکہ کتنا جدید پیٹریاٹ نظام بھارت کو بیچے گا۔

امریکہ کی طرف بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فروخت سے علاقے میں دفاعی توازن خراب ہو جانے کا اندیشہ ہے۔

پیٹریاٹ میزائیل سسٹم کے علاوہ بھارت اسرائیل سے ایواکس طیارے بھی حاصل کر رہا ہے۔ہندوستان روس سے ائر کرافٹ کیریر بھی خرید رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد