BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 March, 2007, 11:10 GMT 16:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میزائل ’استر‘ کا کامیاب تجربہ
فائل فوٹو
ہندوستان اس سے قبل پرتھوی، برہموس اور آکاش میزائل کے کامیاب تجربے کرچکا ہے
ہندو ستان نے اتوار کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے شارٹ رینج کے ایک میزائل ’استر‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

میزائل کا تجربہ مشرقی ریاست اڑیسہ کے چاندی پور میں واقع میزائلوں کے تجرباتی مرکز انٹیگریٹیڈ ٹیسٹ رینج یعنی ’آئی ٹی آر‘ سے کیا گیا۔ آئی ٹی آر کے مطابق تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔

اس میزائل کو ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او نے تیار
کیا ہے۔ فضا سے فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل کم دوری پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق میزائل ہدف کی طرف اتوار کی صبح روانہ کیا گیا۔ خبر رساں ایجنیسیوں کے مطابق یہ میزائل بیس سے اسی کلومیٹر کی دوری پر مار
کر سکتا ہے۔ اس میزائل کا استعمال ہندوستان کی دفاعی افواج کے حملہ آور ائر کرافٹ سے داغے جانے والے حملوں کے لیے کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس میزائل کا ریڈار کی مدد سے بھی پتہ لگانا ممکن نہیں ہوگا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ’استر‘ میزائل کا تجربہ بڑے شہروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گيا ہے تاکہ ہندوستان، امریکہ میں 11 ستمبر دوہزار جیسے حملوں سے اپنے بڑے شہروں کا دفاع کر سکے۔

اسی بارے میں
’ترشول‘ میزائل کا تجربہ
19 November, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد