انڈیا: اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے زیادہ فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ اڑیسہ کی ساحلی تجربہ گاہ سے جمعرات کی صبح کیا گیا اور ابتدائی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ اگنی تھری انتہائی طاقتور میزائل ہے اور یہ ڈیڑھ ٹن وزنی جوہری بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی حد ساڑھے تین ہزار کلو میٹر ہے۔ شمال میں بیجنگ اور جنوب میں بحر ہند میں واقع ڈیئگوگارشیا جزیرے اس کے نشانے کی زد میں آتے ہیں۔ اگنی تھری کو دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے اور اسے ہندوستان کی دفاعی تیاری کا ایک اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اس میزائل کا ایک تجربہ گزشتہ جولائی میں کیا گیا تھا جو کامیاب نہیں رہا تھا۔ میزائل داغے جانے کے تقریباً چھ منٹ بعد کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا اور اس میں کچھ خرابی آگئی تھی۔ دفاعی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پہلے تجربے میں میزائل کے دوسرے مرحلے کے راکٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی یا پھر راکٹ کے زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہوتے وقت گرمی کی شدت برداشت کرنے والی پرت کو نقصان پہنچا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں نے میزائل کے ان نقائص کو دور کر لیا ہے۔گزشتہ جولائی میں اگنی کے تجربے پر چین نے تشویش ظاہر کی | اسی بارے میں بھارت: جوہری میزائل کا تجربہ 04 July, 2004 | انڈیا پرتھوی میزائل کا ایک اور تجربہ19 November, 2006 | انڈیا میزائلوں کے ٹکراؤ کا کامیاب تجربہ27 November, 2006 | انڈیا بھارت: نیا میزائل شکن نظام جلد 04 December, 2006 | انڈیا برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ04 February, 2007 | انڈیا میزائل ’استر‘ کا کامیاب تجربہ25 March, 2007 | انڈیا بھارت کو پیٹریاٹ میزائل پر بریفنگ 09 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||