پرتھوی میزائل کا ایک اور تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے پرتھوی میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ وزراتِ دفاع کے مطابق یہ تجربہ اتوار کی صبح تقریبًا دس بجے اڑیسہ کے شہر چندی پور میں کیا گيا۔ دفاعی اہلکاروں کے مطابق یہ میزائل ایک موبائل لانچر پر رکھا گیا تھا۔ اس میزائل کو اپنے نشانے پر پہنچنے کے لیئے تین سو سیکنڈ کا وقت لگا۔ نشانے کا ہدف ایک سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ جوہری بم کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کی رینج 150سے 250 کلومیٹر تک ہے۔ محکمہ دفاع کے مطابق پرتھوی میزائل کا یہ تجربہ ’ملک کے فضائی دفاع کے نظام‘ کا حصہ ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں اس میزائل کے ایک اور تجربے کی توقع ہے۔ 8.65 میٹر اونچا اور ایک میٹر چوڑائی والا یہ میزائل فوج میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ میزائل انتہائی جدید ساخت کا ہے اور اس کے استعمال کی ذمہ داری میزائلوں کے ماہرین کی دو مخصوص ٹیموں کو سونپی گئی ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو پاکستان نے غوری میزائل حتف پانچ کا تجربہ کیا تھا۔ ہندوستان میں میزائل بنانے کی ذمہ داری دفاعی تحقیق کے ادارہ ڈی آر ڈی او کی ہے لیکن اس ادارے پر بر وقت کوئی بھی میزائل تیار نہ کیے جانے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے بنائے گئے سازوسامان معیار پر پورے نہیں اترتے ہیں۔ | اسی بارے میں پرتھوی کا ایک اور تجربہ12 May, 2005 | انڈیا بھارت: جوہری میزائل کا تجربہ 04 July, 2004 | انڈیا بھارت میں میزائل کا ایک اور تجربہ 07 November, 2004 | انڈیا ’ترشول‘ میزائل کا ایک اور تجربہ23 July, 2006 | انڈیا انڈیا: اگنی تھری میزائل کا تجربہ09 July, 2006 | انڈیا بھارت کو پیٹریاٹ میزائل پر بریفنگ 09 September, 2005 | انڈیا بھارت: سُپر سانک میزائل کا تجربہ22 December, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||