BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 July, 2006, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: اگنی تھری میزائل کا تجربہ

اگنی میزائل
اگنی ون اور اگنی ٹو کو بھارتی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے
انڈیا نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے سب سے زیادہ طاقتور میزائلوں میں سے ایک ’اگنی تھری‘ کا تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس میزائل کا تجربہ مشرقی ساحلی اوڑیسہ کے قریب ویلر جزیرے پر کیا گیا۔

زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ہزار کلوگرام وزنی گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ تین ہزار پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کر سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ میزائل چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی کے فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگنی تھری سے قبل اگنی ون اور اگنی ٹو کو کامیاب تجربات کے بعد بھارتی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔

تجزیہ کار راہول بیدی نے اس تجربے کو ہندوستان کے لیئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل میں یہ تجربہ دو مہینے قبل ہونا تھا لیکن انڈیا اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے اور وزیرِ دفاع پرنب مکھرجی کے دورۂ چین کے سبب یہ تجربہ تاخیر سے کیا گیا۔

راہول بیدی کے خیال میں ہندوستان ایک ذمے دار نیوکلیائی ملک ہے اور اس تجربہ کو شمالی کوریہ کے تجربہ کی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ مسٹر بیدی کے مطابق اگنی تھری کو بھارتی فوج میں شامل ہونے سے قبل دیگر تجربات سے گزرنا پڑے گا اور بھارتی فوج کا حصہ بننے میں اسے کم از کم تین سے چار برس لگ سکتے ہیں۔

انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کو میزائلوں کے تجربات کے بارے میں سرکاری طور پر پیشگی اطلاع دینے پر متفق ہیں لیکن تاحال ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اتوار کو کیئے جانے والے اس تجربے سے قبل انڈیا نے پاکستان کو مطلع کیا یا نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد