انڈیا: ایران کو برآمدات پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے حکام نے ایران کو برآمد کیے جانےوالے ایسے مادے اور ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کر دی ہے جن کا استعمال ایران کے جوہری پروگرام میں کیا جا سکتا ہے۔ حکام نے یہ فیصلہ گزشتہ برس اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں منظور کی گئی ایک قرارداد کی روشنی میں کیا ہے۔ ہندوستان کی حکومت نے اقوم متحدہ کی جوہری ایجنسی آئی اے ائی اے میں ایران کے خلاف ووٹ دیا تھا۔مرکزی حکومت کی حامی بائيں بازوں کی جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ بیرونی تجارت کے ڈائرکٹر جنرل کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے تحت ’براہ راست اور بالواسطہ طور پر درآمد یا برآمد کی جانے والی ان تمام اشیاء، مادوں، آلات اور ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جن کا استمعال ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے پروگرام میں مدد فراہم کر سکتا ہو۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ووٹنگ کے ذریعے ایران کے خلاف پابندیاں لگائی تھیں اور اسے جوہری ہتھیاروں سے متعلق ٹیکنالوجی اور مادہ فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سلسلے میں ایک قرارداد بھی منظور ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تہران کو فوری طور پر اپنا جوہری ہتھیار بنانے کا پروگرام بند کر دینا چاہيے، لیکن ایران نے کہا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ یہ پروگرام بند نہیں کرے گا۔ انڈیا کی طرف سے پابندی کے فیصلے کا اعلان عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کی ایک رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے محض چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس رپورٹ میں کہا جائے گا کہ ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے، یوں یہ رپورٹ ایران کے خلاف زیادہ سخت بین الاقوامی پابندیوں کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ انڈیا کا موقف رہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات نہیں رکھ سکتا۔ | اسی بارے میں ’ایران سےتنازعہ: طاقت حل نہیں‘07 February, 2007 | انڈیا ایران ایٹمی تنازعہ: بھارت میں اختلاف 21 September, 2006 | انڈیا ایران، انڈیا پائپ لائن پر بات چیت 03 August, 2006 | انڈیا ایران، روس۔انڈیا بات چیت05 March, 2006 | انڈیا مشروط مذاکرات قبول نہیں:ایران20 February, 2007 | آس پاس روسی میزائل ایران کے حوالے 23 January, 2007 | صفحۂ اول اقوام متحدہ سے تعاون ختم: ایران04 February, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||