ایران، روس۔انڈیا بات چیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے ایٹمی تنازعے پر آئی اے ای اے کے اجلاس کے ایک روز قبل روسی صدر ولادمیر پوتِن اور انڈیا کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے بات چیت کی ہے۔ پیر کے روز ویانا میں اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے آئی اے ای اے کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں ایران کا ایٹمی پروگرام زیربحث ہوگا۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ اور روسی صدر پوتن نے ایران ایٹمی تنازعے پر ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کی۔ بیان کے مطابق منموہن سنگھ نے ایران کے ایٹمی تنازعے پر روس کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ آئی اے ای اے یعنی انٹرنیشنل ایٹامِک اینرجی ایجنسی پیر کے روز اجلاس میں اپنے اس فیصلے کی تصدیق کرسکتی ہے جس میں ایران تنازعہ کو سلامتی کونسل کو حوالے کرنے کی بات کی گئی ہے۔ آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادعی نے حال ہی میں طےپانے والے انڈیا۔امریکہ جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے لیکن بعض ممالک کا کہنا ہے کہ اس سے ایران کے اس موقف کو تقویت ملے گی کہ اسے بھی ایٹمی ٹیکنالوجی رکھنے کا حق ہے۔ | اسی بارے میں ’ایران سے معاہدے برقرار ہیں‘28 September, 2005 | انڈیا ایران کےخلاف ووٹ پر سخت ردِ عمل 05 February, 2006 | انڈیا پائپ لائن امن کا پیغام لائےگي: ایران29 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||