BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 December, 2005, 14:47 GMT 19:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پائپ لائن امن کا پیغام لائےگي: ایران

گیس پائپ لائن
امریکہ اس گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں
ایران نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ کے اعتراض کے باوجود وہ ہندوستان کے ساتھ قدرتی گیس پائپ لائن کے معاہدے پر قائم رہے گا۔

بھارتی دارالحکومت دلی ميں دونوں ملکوں کے توانائی ادارے کے سینئر اہلکاروں کی بات چیت کے دوسرے اور آخری روز ایران میں تیل کے نائب وزير محمد ہادی نژاد حسنین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’ہندوستان اور پاکستان کسی بھی طرح کے دباؤ میں نہیں ہیں اور یہ پائپ لائن پورے خطے میں امن کا پیغام لے کر آئے گي‘۔

ہادی حسنین نے اس بات سے انکار کیا کہ امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے یہ منصوبہ درمیان میں ہی ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا امریکہ نے ایران پر جو پابندیاں عائد کی ہیں وہ اصل میں کبھی بھی عمل میں نہیں آئی ہیں اور فی الوقت کئی امریکی کمپنیاں ایران میں تجارت کر رہی ہیں ۔

ایران اور بھارت نے بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے۔ اس بات چیت میں دونوں ممالک نے گیس کی قیمت سے لے کر اگلے برس مارچ میں تہران میں تینوں ملکوں کے تیل کے وزراء کا ایک اجلاس بلانے جیسے تمام پہلوؤں پر غور کیا گیاہے۔

بھارتی وزارتِ تیل کے سیکرٹری ایس سی تری پاٹھی نے اس موقع پر کہا کہ’دو روزہ بات چیت کافی کامیاب رہی ہے اور بھارت نےگیس کی قیمت کے بارے چند وضاحتیں ایرانی وفد کے سامنے پیش کر دی ہیں‘۔

اگلے برس مارچ میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں مسٹر حسنین نے کہا کہ ’مارچ میں معاہدے کا ایک مسّودہ تیار کر لیا جائے گا جس ميں اس منصوبے کے خاکے سے لےکر تینوں حکومتوں کی الگ الگ ذمہ داریاں اور قیمت جیسے تمام پہلو شامل ہوں گے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد