’ایران سےتنازعہ: طاقت حل نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ کا فوجی حل ممکن نہیں اور یہ مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے۔ مسٹر مکھرجی ایران کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی بین ا لاقوامی برادری کے خیالات اور خاص طور پر جوہری معاملات کے عالمی ادارے کے مؤقف کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ پرنب مکھرجی کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ خطے میں امریکی افواج کی بڑھتی تعداد کی خبروں کے درمیان مسٹر مکھرجی نے کہا کہ ’ہندوستان نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازعہ کا فوجی حل ممکن نہیں ہے‘۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ یہی صلاح دے سکتے ہیں کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جانا چاہیے ۔ پرنب مکھرجی بدھ کو ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ مسٹر مکھرجی کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی بھی دوسرے ملک کی طرح سول مقاصد کے لیےجوہری پروگرام چلانے کا حق ہے لیکن اس دوطرفہ بات چیت میں ہندوستان ایران سے 22 ارب ڈالر کے قدرتی گیس سمجھوتے پر عمل درآمد کی اپیل کر سکتا ہے۔اس معاہدے کے تحت ایران نے ہندوستان کو ہر سال پانچ ملین ٹن قدرتی گیس دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس معاہدے پر 2005 میں دستخط کیے گئے تھے لیکن ایرانی پارلیمان نے اس معاہدے کو منظوری نہیں دی تھی۔ اس سلسلے میں مسٹر مکھرجی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر زور دیں گے کہ معاہدے کو حتمی شکل دے کر ایران اپنے وعدے کو پورا کرے۔ معاہدے کے بعد ایران نے گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ | اسی بارے میں پائپ لائن امن کا پیغام لائےگي: ایران29 December, 2005 | انڈیا گيس لائین ایران بھارت بات چیت 03 August, 2005 | انڈیا پائپ لائن پر بات چیت بامعنی رہی13 July, 2005 | انڈیا ایران کےخلاف ووٹ، بھارت کاجواز 04 February, 2006 | انڈیا ’ایران کے خلاف ووٹ نہ دیں‘21 November, 2005 | انڈیا ایران تنازعے کا حل بات چیت: منموہن06 March, 2006 | انڈیا ایران ایٹمی تنازعہ: بھارت میں اختلاف 21 September, 2006 | انڈیا ہند امریکہ تعلقات پر ایران کا سایہ21 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||