 | | | کمیونسٹ پارٹیوں کے رہنماؤں نےحکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔ |
بھارت کی کمیونسٹ پارٹیوں نےحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اجلاس میں ایران کے خلاف ووٹ نہیں دے۔ حیدر آباد کے جنوبی شہر میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے رہنما پرکاش کرات نے حکومت پر امریکی دباؤ کے سامنے سر جھکانے کا الزام لگایا۔ دوسری کمیونسٹ پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی ایران سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کی اور انہوں نے حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ستمبر میں بھارت نے آئی اے ای اے کی ایک قرارداد کی حمایت کی تھی کہ جس میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ سلامتی کونسل کے سپرد کرنے کو کہا گیا تھا۔ |