بھارتی مغوی کے قتل کی دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں اغوا کئے گئے بھارتی باشندے کی کمپنی اگر اڑتالیس گھنٹے کے اندر بند نہ کی گئی تو وہ اسے قتل کردیں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا کا کہنا ہے کہ’ ایک شخص کے اغوا کی اطلاع مل چکی ہے اور اس معاملے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘۔ مسٹر سرنانےمزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ ’افغانستان میں ایک شخص گمشدہ ہے جو پیشے سے ایک ڈرائیور ہے‘۔ کابل سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ افغان کی وزارت داخلہ کےمطابق ایک ہندوستانی شخص سمیت تین افغانی افراد کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان یوسف ستانیزي نے بتایا ہے کہ’ نمروز صوبہ کے پوست حسن علاقے سے ایک ہندوستانی انجینیئر کو چندگمنام افراد نے اغوا کیا ہے‘۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اغوا کنندگان کی تلاش کا کام شروع ہو گيا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عراق میں بھی کام کرنے والے انتر یامی، سکھ دیو سنگھ اور تلک راج نامی تین ہندوستانی ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔ ان لوگوں کو اغوا کنندگان سے چھڑانے میں تقریباً تین مہینے کا وقت لگا تھا۔ یہ لوگ کویت کی ایک کمپنی میں کام کرتے تھے اور انہیں چھڑانے کے لیے ان کی کمپنی نے اغوا کنندگان کو تقریبا پانچ لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی تھی ۔ | اسی بارے میں قندھار میں کار بم دھماکہ، دو ہلاک16 November, 2005 | آس پاس کابل: مبینہ خودکش حملے، 3 ہلاک14 November, 2005 | آس پاس ’طالبان‘ کارروائیاں: نو ہلاک10 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||