’طالبان‘ کارروائیاں: نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں مشتبہ باغیوں نے دو مختلف حملوں میں سات پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ قندھار کے گورنر کے مطابق مشتبہ طالبان نے پولیس اہلکاروں پر اس وقت حمل کر دیا تھا جب وہ شہر کے پاس سے گزر رہے تھے۔ یہ حملہ بدھ کے روز ہوا اور اس میں راکٹ استعمال کیے گئے۔ سات پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو لاپتہ ہیں۔ گورنر جان محمد خان نے بتایا کہ ’طالبان‘ نے پیر کے روز دو افراد کو ارزگان سے اغوا کیا جن کے لاشیں دو روز کے بعد ملیں۔ گورنر نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ان افراد کو یہ سمجھتے ہوئے ہلاک کیا کہ یہ امریکہ کے لیے مترجم کا کام کرتے ہیں۔ اس سال افغانستان میں حکومت کے مخالفین کی طرف سے کارروائیاں تیز ہونے کے بعد چودہ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف نے کہا کہ حملہ انہوں نے کیا تھا۔ | اسی بارے میں طالبان ریڈیو پھر سے شروع19 April, 2005 | صفحۂ اول افغانستان: امریکی طیاروں کی بمباری 02 July, 2005 | صفحۂ اول شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ03 July, 2005 | صفحۂ اول ’دہشت گردی، منبع پر دھیان دیں‘13 September, 2005 | صفحۂ اول افغانستان خودکش حملہ: 12 ہلاک28 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||