طالبان ریڈیو پھر سے شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں سابقہ طالبان حکومت کے اہلکاروں نے ملک کے جنوب میں خفیہ مقام سے ریڈیو نشریات شروع کر دی ہیں۔ ریڈیو سٹیشن کا نام ’شریعت کی آواز‘ رکھا گیا ہے۔ طالبان دور حکومت میں بھی اسی نام سے ایک نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ طالبان حکومت سنہ دو ہزار ایک میں ختم ہوئی تھی۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ریڈیو سٹیشن سے پشتو اور دری میں روزانہ ایک ایک گھنٹے دورانیے کے دو پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ امریکی اور افغان فوج سے بچنے کے لیے ریڈیو سٹیشن ایک گشتی ٹرانسمیٹر بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق طالبان ریڈیو کے پہلے پروگرام افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو نشانہ بنایا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||