قندھار میں کار بم دھماکہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام کے مطابق جنوبی شہر قندھار میں ہونے والے ایک مشتبہ کار بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ قندھار کے گورنر اسداللہ خان نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ایک شدت پسند نے خود کو اڑانے سے پہلے اپنی گاڑی ایک دوسری گاڑی میں ٹکرا دی۔ اسداللہ خان نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اس میں امریکہ کی اتحادی فورسز یا افغان فوجی سوار تھے یا نہیں۔ قندھار میں کار بم دھماکہ دارالحکومت کابل میں حالیہ کار بم حملوں کے فوری بعد ہوا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ بدھ کے روز قندھار میں ہونے والا دھماکہ اتحادی افواج کے ایک کارواں کے قریب ہوا۔ تاہم امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل جیری اوہارا کا کہنا تھا کہ کسی کے زخمی ہونے یا گاڑی کو نقصان پہنچنے کی رپورٹ نہیں ہے۔ قندھار میں ایک عینی شاہد، غلام محمد حق نے بتایا کہ اس نے ایک کار کو چار پہیوں والی ایک بڑی گاڑی میں جاکر ٹکرا تے ہوئے دیکھا۔ قندھار میں فوج کے نائب کمانڈر جنرل شاہ ولی نے بتایا کہ دھماکہ ’زبردست‘ تھا۔ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ دھماکہ کس نے کیا۔ افغانستان میں اس سال کئی خودکش حملے ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں کابل: برطانوی حکومتی مشیر قتل08 March, 2005 | آس پاس کابل: غیرملکیوں کی حفاظت سخت 09 March, 2005 | آس پاس کابل میں انٹرنیٹ کیفے میں دھماکہ07 May, 2005 | آس پاس کابل میں نیا فائیو سٹار ہوٹل08 November, 2005 | آس پاس کابل: مبینہ خودکش حملے، 3 ہلاک14 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||