BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 February, 2006, 17:45 GMT 22:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کےخلاف ووٹ، بھارت کاجواز

آئی اے ای اے
بھارت کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے روایتی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
بھارت نے ایران کے جوہری معاملہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کرنے کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

بھارت کے وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں آئي اے ای اے کی قرارداد کو’متوازن‘ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے کو سلامتی کونسل کے سپرد کرنے کا فیصلہ تو کر لیا گیا ہے لیکن آئی اے ائی اے بھی ایران کے جوہری معاملے پر اپنی نظر رکھے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا غلط مطلب نہيں نکالا جانا چاہیے۔ اس ووٹ کے بعد بھارت اور ایران کے درمیان روایتی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

بیان میں ایران سے آئی اے ای اے کی قراردار پر مثبت رد عمل کا اظہار کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نےامریکہ کے دباؤ میں آکر ایران کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ملفرڈ نے کہا تھا کہ اگر بھارت ہند امریکہ معاہدے کی منظوری چاہتا ہے تو وہ امریکہ کی حمایت کرے۔

ایران کے معاملے پر نیشنل سکیورٹی سٹڈیز کے ریسرچ پروفسر بھرت کرناڈ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے رشتوں میں تھوڑی تلخی تو ضرور آئے گی لیکن اس سے دونوں ملکوں کے روایتی اور پرانے رشتوں پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد