جوہری معاہدہ، بائیں محاذ کا اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی طے کرنے کے لیے ہندوستان میں حکومت کی اتحادی بائیں بازو کی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔ یہ جوہری معاہدہ کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان کشیدگی کا سبب بن گیا ہے اور بائیں محاذ نے معاہدے کی بعض شراائط پر اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس معاہدے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ مخالفت کے باوجود حکومت اس سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔ اس اجلاس میں یہ حکمت عملی طے کی جائے گی کہ اس پر حکومت کے ساتھ کیا رخ اختیار کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق اس مسئلے پر حکومت سے نمٹنے کے حوالے سے خود بائیں بازو کی جماعتوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ بعض رہنماؤں نے اس مسئلے پر سخت رویہ اپنا رکھا ہے جبکہ ایک مارکسی رہنما بمان بوس نے کہا ہے کہ پالیسی کے تحت وہ حکومت کو گرانا نہیں چاہتے ہیں۔ ادھر اسی مسئلے پر پارلینمٹ میں ایک بار پھر ہنگامہ ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنما لال کرشن اڈوانی نے کہا ’اس طرح کے معاہدوں کی منظوری بھی پارلیمنٹ سے ہونی چاہیے جس کے لیے ایک قانون بنانے کی ضرورت ہے، یہ بات ظاہر ہوچکی ہے کہ موجودہ شکل میں معاہدے کو ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہے‘۔ بائیں بازو کے رہنما گروداس داسگپتا نے بھی معاہدے کی مخالفت کی اور کہا ’میں امریکہ کے اس بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر ہندوستان نے ایٹمی دھماکہ کیا تو یہ معاہدہ خود بخود ختم ہوجائےگا۔‘ بحث کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر پریہ رنجن داس منشی نے سابق وزیر خارجہ جارج فرنانڈس کے ایک متنازعہ بیان پر سخت اعتراض کیا جس کے سبب ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ مسٹر منشی نے کہا ’ اگر ان کی دماغی حالت صحیح نہیں ہے تو کوئی بات نہیں لیکن اگر صحیح ہے تو حکومت ان کے بیان کی سخت مذمت کرتی ہے اور اپوزیشن رہنما کو بھی ان کے بیان کی مذمت کرنی چاہیے۔‘ سابق وزیر خارجہ جارج فرنانڈس کی طرف سے بعض اخبارات میں یہ بیان شائع ہوا ہے کہ ’وزیراعظم نے جوہری معاہدہ کر کے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اگر یہ چین میں ہوا ہوتا تو ان کے سر میں ایک گولی مار کر معاملہ حل کر دیا جاتا۔‘ پارلیمان کے اجلاس کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے سبب ملتوی کر دی گئی ہے اور |
اسی بارے میں امریکی بیان پر پارلیمان میں ہنگامہ16 August, 2007 | انڈیا ہندامریکہ جوہری معاہدے کوخطرہ16 August, 2007 | آس پاس جوہری معاہدہ آخری مرحلے میں: منموہن18 July, 2007 | انڈیا بھارت اور امریکہ کا جوہری معاہدہ27 July, 2007 | انڈیا کمیونسٹ رہنما سے ملاقات14 August, 2007 | انڈیا انڈیا امریکہ جوہری اشتراک کی تفصیل03 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||