جوہری معاہدے پر مذاکرات بےنتیجہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت امریکہ جوہری معاہدے پر بائیں محاذ اور حکمراں اتحاد کے درمیان منگل کو ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ وزیر خارجہ پرنب مکھرجی کے دفتر پر پندرہ رکنی مشترکہ پینل کی میٹنگ جوہری معاہدے پر اختلافات دور کرنے کے لے بلائی گئی تھی۔ میٹنگ میں حکمراں اتحاد کے رہنماؤں نے بائیں محاذ کے رہنماؤں کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ جوہری معاہدے سے ملک کی خارجہ پالیسی اور فوجی و جوہری پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ لیکن بائیں محاذ کے رہنما اس سلسلے میں عالمی جوہری ادارے یا نیوکلیئر سپلائز گروپ سے بات چیت کے حق میں نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اور میٹنگ اس ماہ کی 22 تاریخ کو ہوگی۔ مشترکہ پینل کے ایک رکن اور ریلوے کے مرکزی وزیر لالو پرساد یادو نے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سبھی رہنما ذمہ دار لوگ ہیں ،کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات نہیں چاہتی ۔ جوہری معاہدے کے ہر پہلو پر بات چیت ہوئی ہےاور سرکار گرانے کا کسی کا ارادہ نہیں ہے‘۔ بائیں بازوں کی جماعتیں آج کی بات چیت کا جائزہ لینے اور مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک اور اہم میٹنگ کررہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ حکمراں اتحاد اور بایاں محاذ اختلافات کے اس نکتے سے کچھ ہی دور رہ گۓ ہیں جہاں سے واپسی کے راستے بند ہوجاتے ہیں اور شاید یہ صورتحال عالمی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادعی کے دلی کے قیام کے دوران ہی واضح ہوجائے۔ |
اسی بارے میں ہند امریکہ معاہدہ، حکمران اتحاد میں دراڑیں21 September, 2007 | انڈیا ’ذمہ داری کانگریس پر ہوگی‘23 August, 2007 | انڈیا ’معاہدے کے مخالف ترقی کے دشمن‘07 October, 2007 | انڈیا سونیا کے بیان سے بایاں محاذ برہم08 October, 2007 | انڈیا پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہو گیا06 June, 2006 | انڈیا مغربی بنگال: ناقابل شکست بایاں محاذ13 May, 2006 | انڈیا سونیا گاندھی، بایاں محاذ کامیاب11 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||