BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 August, 2007, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ذمہ داری کانگریس پر ہوگی‘

منموہن سنگھ کی حکومت کے لیے مشکل؟
ہندوستان میں بائیں محاذ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے ہندامریکہ جوہری معاہدہ کے ضمن میں اگلا قدم اٹھایا تو حکومت گرنے کي ذمے داری خود حکمراں گانگریس پر ہوگی۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کی مرکزی کمٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد پارٹی کے رہنما پرکاش کرات نے کہا ’ ہم نہیں چاہتے کہ یہ بحران حکومت پر اثر انداز ہو لیکن حکومت کے استحکام کی ذمہ داری خود حکومت کے اوپر ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ کسی طرح بھی عمل میں نہیں آنا چاہیئے۔

سی پی ایم کی مرکزی کمیٹی نے اس سلسلے میں مزید فیصلے کرنے کا تمام اختیار پولت بیورو کو دے دیا ہے۔

مسٹر کرات نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ’حکومت اگر بائیں محاذ کی حمایت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہ جوہری معاہدہ کے سلسلے میں اگلا قدم نہ اٹھائے حکومت اس کو روک دے ،اس پر بحث کرے اور جو شک و شبہات اور خدشات ہيں اس کی وضاحت کرے۔‘

مسٹر کرات نے آئندہ مہینے ہند امریکہ مشترکہ بحری مشق کے خلاف بھی احتجاج کے منصوبے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بایاں محاذ ہند امریکہ جوہری معاہدے کے خلاف پورے ملک میں مہم چلائے گا۔

موجودہ لوک سبھا میں 539 ارکان ہیں، حکمراں کانگریس اور اس کی اتحاد ی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 219 ہے اور کمیونسٹ انسٹھ ارکان کے ساتھ باہر سے حکومت کی حمایت کررہے ہيں۔ اگر بائیں محاذ نے حمایت بند کردی تو منموہن سنگھ کی حکومت اقلیت میں آجائے گی۔

وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پہلے ہی واضح کیا ہےکہ مخالفت کے باوجود معاہدے کے حصہ کے طور پر ایٹامک انرجی کمیشن کے چیر مین انل کاکوڈکر آئندہ ماہ بین الاقوامی جوہری ادارے سے بات چیت کریں گے۔

ہند امریکہ جوہری معاہدے کے تنازعے پر ابھی تک کسی جانب سے کسی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا گيا ہے ۔ بائیں محاذ کی طرف سے اس وارننگ سے حکومت اور بائیں بازو کے درمیان تعطل اب مزید گہرا ہوگيا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد