پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہو گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں نو فیصد جبکہ ڈیزل میں تقریبا چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پیٹرول چار روپے اور ڈیزل دو روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو استعمال کی گیس اور اور مٹی کے تیل میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر قیمتیں بڑھانا ضروری تھا لیکن عوام کا خیال رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کم سے کم کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے حساب سے دلی میں اب پیٹرول ساڑھے سینتالیس روپے لیٹر ہوگا جبکہ ڈیزل بتیس روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر ملےگا۔ تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کی قیاس آرائیاں کئی ہفتوں سے ہورہی تھیں تاہم وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری اب دی ہے۔ حکومت کی اتحادی بایں بازو کی جماعتوں نے حکومت کے اس فیصلے پر سخت نکتہ چينی کر رہی ہیں۔ بائیں بازو کی جماعتوں کے محاذ نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایک رہنما نیلواتپل باسو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے اس معاملے پر وزیر اعظم منموہن سنگھ کو خط لکھا تھا لیکن کابینہ نے ان کے موقف کو نظر انداز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اس اضافے سے غریب لوگوں پر برا اثر پڑےگا۔ پیٹرولیم کے وزیر مرلی دیورا نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا اور قیمتیں کم سے کم بڑھائی گئی ہیں اس لیے انہیں امید ہے کہ بایاں محاذ حکومت کی مشکلوں کو سجھےگا اور اس اضافےکی حمایت کرےگا۔ | اسی بارے میں ایران پائپ:امریکی موقف میں نرمی 05 March, 2006 | انڈیا ہند،روس بڑھتا ہواجوہری اشتراک 17 March, 2006 | انڈیا سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ18 May, 2006 | انڈیا پائپ لائن امن کا پیغام لائےگي: ایران29 December, 2005 | انڈیا ممبئی: بسوں کی ہڑتال، زندگی مفلوج21 April, 2006 | انڈیا انڈین بجٹ پرملا جلا ردعمل28 February, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا اللہ بھوکا اٹھاتا ہے، بھوکا سلاتا نہیں 20 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||