سونے کی قیمت میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوں تو سونا ہمیشہ سے ہی قیمتی رہا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستان میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہیں۔ اس وقت ایک تولہ سونے کی قیمت تقریباً ساڑے دس ہزار روپئے ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ صرافہ ماہرین کا خیال ہے ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر سونے کی پیداوار میں کمی اور سونے کی مانگ میں اضافہ قیمتوں میں تیزی کا سبب بنا ہے۔ صرافہ بازار کے تجزیہ کار آنند راٹھی کاخیال ہے کہ’ آجکل سونے میں سپیکیولٹیو یعنی قیاس پر مبنی ٹریڈنگ ہورہی ہے۔ سونے پر سٹہ بہت تیزی سے چل رہا ہے اور لوگ سونے پر سٹہ لگا کر پیسہ کما رہے ہیں۔‘ اقتصادیات کےماہرین کا یہ بھی خیال عالمی سطح پر اقتصادی سست روی کے اندیشےسے لوگ سونے میں پیسہ لگا رہے ہیں کیونکہ سونے میں پیسہ لگانا عام طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں سونے کا سب سے زیادہ استمعال ہندوستان میں ہوتا ہے جہاں ہر برس 800 ٹن سونےکی خرید ہوتی ہے۔ ہندوستان میں شادی بیاہ اور بعض تہواروں کے مواقع پر اس کی خریداری سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ دلی میں سونے کے بڑے تاجر اور پی پی جویلر کے مالک ونود گپتا کا کہنا ہے کہ سونے کی مہنگائی سے خریداری میں ان دنوں 20 سے 25 فی صد کی کمی آئی ہے اور عام لوگوں پر اس کا اثر صاف دکھتا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ’سونے کی مانگ میں کمی آئی ہے جو لوگ اپنی بیٹی کی شادی کے لیئے دس تولہ سونا خرید سکتے تھے اب آٹھ تولہ ہی خرید رہے ہیں اور لوگوں نے شوقیہ طور پر سونا خریدنا کم کر دیا ہے۔‘ عالمی سطح پر سونے کی پیداوار کم ہونے کے سبب دوسرے ممالک میں بھی سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی خرید وفروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادیات کے ماہر آلوک پرانک کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونے کے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ’سونا ایک ایسا دھات ہے جس کی مقدار ہمیشہ محدود رہے گی اور جیسے جیسے اس کی مانگ بڑھے گی ویسے ویسے اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس لیئے جن لوگوں کو مستقبل میں سونا چاہیئے وہ ابھی سونا خرید لیں۔‘ فی الوقت سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن اس کی خرید میں کمی آئی ہے اور صرافہ بازار کے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگر یہی حال رہا تو سونا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو جائے گا اور تجارت کے لیئے سونے میں سرمایہ کاری کا رحجان شروع ہوگا جس سے صرف تاجر اور مالدار طبقہ ہی فائدہ اٹھا سکے گا۔ |
اسی بارے میں انڈین بجٹ پرملا جلا ردعمل28 February, 2006 | انڈیا انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے 27 February, 2006 | انڈیا معلق پارلیمان کا خطرہ، مارکیٹ ڈاؤن27 April, 2004 | انڈیا من موہن کے بیان نے بازار ہلا دیا20 May, 2004 | انڈیا رلائنس ڈیل سے شیئرز میں اضافہ 21 June, 2005 | انڈیا ممبئی اسٹاک، ریکارڈ اضافہ08 September, 2005 | انڈیا انڈیا: سٹاک ایکسچینج میں تیزی 20 September, 2005 | انڈیا بھارتی حصص، دس ہزار کاانڈیکس پار06 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||