BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 February, 2006, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا: اقتصادی ترقی کے نئے تقاضے

ہندوستان کی معیشت رواں مالی سال کے دوران آٹھ اعشاریہ ایک کی شرح سے ترقی پاسکتی ہے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال پر پارلیمنٹ میں پیش کیےگئے سالانہ اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ معیشت اس وقت انتہائی مستحکم ہے۔

جائزے کے مطابق رواں مالی سال میں ’صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے اور تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے باوجود افراط زر قابو میں رہا ہے اور مجموعی مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا‘۔

جائزے میں کہا گیا ہے بہتر معاشی صورتحال کے باوجود اگر لیبر قوانین میں اصلاح نہیں کی گئی اور ٹیکس کے نظام کو مزید آسان نہیں بنایا گیا تو افراط زر میں اضافہ ہو سکتا ہے اور بعض سخت اقدامات کرنے پڑ سکتے ہیں۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سڑکوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور بجلی گھروں کی تعمیر اور انہیں بہتر بنانے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ لیکن بجلی کی پیداوار کے شعبے کی حالت سب سے بری ہے‘۔ اس شعبے کے لیے بہت واضح، جامع اور فوری پالیسی کی ضرورت ہے۔

جائزے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چھ سال کے دوران شاہراہوں کی تعمیر کے لیے 172 ہزار کروڑ روپے، ہوائی اڈوں کے لیے 40 ہزار کروڑ روپے اور بندرگاہوں کے لیے 50 ہزار کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی۔

جائزے میں معیشت کے تمام شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے زرعی صورتحال پر بھی اطمینان ظاہر کیا گیا ہے۔ اور اس بات پر زور دیاگیا ہے کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم سماجی شعبوں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ انتہائی غریبی میں زندگی گزار نے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد سنہ 2000 میں 26 فی صد بتائی گئی تھی لیکن بعض جائزوں میں یہ تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ دیہی روزگار گارنٹی پروگرام سے غربت میں مزید کمی آئے گی۔

یہ اقتصادی جائزہ عام بجٹ پیش کیےجانے سے ایک روز قبل پارلیمنٹ ميں پیش کیا جاتا ہے۔ اور اس میں ملک کی معیشت کی صورتحال کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس جائزے سے اندازہ ہو تا ہے کہ ملک کی میعشت اس برس توقع سے کہیں زیادہ بہترنظر آ رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد