BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 February, 2005, 12:37 GMT 17:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریل بجٹ: کرایہ وہی، سہولتیں نئی

لالو پرساد
نئے بجٹ میں توقع کے خلاف مسافروں کے کرائے اور مال گاڑی کے کرایےمیں کوئی اضافہ نہیں ہوا
ہندوستان میں ریلوے کے مرکزی وزیر لالو پرساد یادو نے دو ہزار پانچ۔دو ہزار چھ کا ریل بجٹ پیش کردیا ہے۔ نئے بجٹ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرائے کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اس بجٹ میں چھیالیس نئی گاڑیاں چلانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے اور ریزرویشن کے لیے بھی کئی نئی سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

لالو پرساد یادو نے نیا ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گزشتہ برس مال ریل گاڑیوں نے زبردست منافع کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نئی ریل گاڑیاں چلانے کی تجویز ہے اس میں سترہ ایکسپریس ٹرینیں ہیں اور ستائیس ٹرینوں کی مسافت بڑھا دی گئی ہے۔

دس گاڑیوں کی فریکوئینسی بھی بڑھائی جائےگی۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ کئی ٹرینوں کے ڈبوں میں اضافہ کیا جائےگا اور کل ملا کر ملک بھر میں چار سو ڈبے بڑھائے جائیں گے۔

نئے بجٹ کی اہم بات یہ کہ اس میں توقع کے خلاف مسافروں کے کرائے اور مال گاڑی کے کرائےمیں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ کئی شعبوں کے لیے چھوٹی چھوٹی رعایتی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر اسکیمیں غریب طبقے کے لیے ہیں۔

نئے ریل بجٹ کی خاص بات ریلوے کے نظام میں جدت لانے کے لیے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان ہے۔ اس کے تحت اب انٹرنیٹ کے ذریعے چوبیس گھنٹے ریزرویشن کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اب رات گیارہ بجے تک ریزرویشن کاؤنٹرز بھی کھلے رہیں گے اور فون کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کیا جاسکتا ہے۔

ریزرویشن لسٹ بھی مستقل تبدیلی ہوتی رہے گی تا کہ مسافروں کو ویٹنگ لسٹ کا پتہ چلتا رہے۔ ریلوے انکوائری کے لیے ملک بھر میں خصوصی کال سینٹرز بھی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کال سینٹرز سےریلوے کے متعلق ہر طرح کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ اس سکیم سےگاؤں کے باشندے بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

بجٹ میں ریلوے کی سکیورٹی کے لیے بھی کئی منصوبوں کا ذکر ہے۔ لالو پرساد نے اعلان کیا ہے کہ حفاظتی بندو بست کے لیے بیرونی ممالک سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی جارہی ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

نئے اعلان کے مطابق تقریبا تیس ٹرینوں کی رفتار بھی بڑھائی جائے گی۔ اس کے لیے سروے جاری ہے اور جلد ہی اسےعملی جامہ پہنایا جائے گا۔

بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے یعنی قومی جمہوری محاذ نے اس بجٹ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے لالو پرساد کے خطاب سے پہلے واک آؤٹ کیا۔

مختلف سیاسی جماعتوں نے اس بجٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حزب اختلاف نے اسے مایوس کن بتایا ہے لیکن عوامی سطح پراس بجٹ کو سراہا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد